سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
یَاحَیُّی یَاقَیُّوْمُپڑھو ،ہنسو بولواوراس پر توجہ نہ دواور وسوسے کے وقتاٰمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ تین دفعہ پڑھ لو۔زُرْغِبًّا تَزْدَدْحُبًّاکی حدیث کا محمل ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الامت تھانویہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس حدیثِ مبارکہ پراشکال ہوازُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا؎ کہ کبھی کبھی ملاقات کر و تو محبت بڑھے گی۔یہ اشکال ہو اکہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تو ہر وقت ساتھ رہتے تھے۔ تو اس کا جواب علامہ جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ نے دیا کہ ؎ نیست زرغباً وظیفہ عاشقاں سخت مستسقی است جانِ صادقاں نیست زرغباً وظیفہ ماہیاں ز آنکہ بےدریا ندارند انس جاں زُرْغِبًّا جو ہے یہ عاشقوں کا طور طریقہ نہیں، وہ تو بمنزلہ مچھلی کے ہوتے ہیں جو بغیر دریا کے نہیں رہ سکتی ۔طریقِ ولایت پر اشکال حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے دس سال تک اشکال رہا کہ ارحم الراحمین نے ولایت کا راستہ اتنا مشکل کیوں بنایا؟ تو ایک دن مثنوی شریف سے یہ اشکال حل ہوا کہ حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ؎ لیک شیریں و لذات مقر ہست بر اندازہ رنج سفر ------------------------------