سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
چالیس روز در حضورِ شیخ مجالس بروزِ اتوار،29؍اکتوبر2000ء مجلس بعد نمازِ فجر فجر کے بعدمجلسِ ذکر ہوئی اور اس کے بعد حضرت ِ اقدس دامت برکاتہم خانقاہ جدید سندھ بلوچ سوسائٹی(کراچی) تشریف لے گئے اور وہیل چیئر پر زیر تعمیر دارالعلوم کی سیر فرمائی اور پھر خانقاہ میں تشریف فرما ہوئے اور وہاں مجلس ہوئی اور حضرتِ اقدس دامت برکاتہم کا عارفانہ کلام پڑھا گیا ،اسی دوران محترم جناب کامل چائلی صاحب دامت برکاتہم خادمِ خاص حضرت مولانا محمد احمد صاحب پرتاب گڑھی رحمۃ اللہ علیہ ہندوستان سے تشریف لائے، حضرت ِ اقدس انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اپنے کلام سے مجلس کو خوب گرمایا ۔ایک ڈی ایس پی صاحب مجلس میں حاضرہوئے،تو حضرت والا نے ان کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ خانقاہی پانچ کلی ٹوپی پہناکریں۔ یہ پانچ کلیاں اسلام کے پانچ ارکان کی علامت ہیں اور اس سے لوگوں کو خانقاہ سے تعلق کا علم ہوگا اور یہ تعلق ظاہر کرنا بھی عبادت ہے۔ واپسی پر حضرت کے کسی خلیفہ کا ایک بے ریش مرید باربار آگے بڑھ کر آپ کو دیکھ کر مسکراتا، تو اس پر آپ نے ناراضگی کا اظہار فرمایا اور فرمایا کہ اوّل تو بے ریش کو اس طرح آگے بڑھنا نہیں چاہیے اور دوسرا جب شیخ ہنسے تو ہنسو اور جب روئے تو روؤ۔مجلس بعد نمازِ مغرب حضرت سیدنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دعا فرمائی: اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ شَہَادَۃً فِیْ سَبِیْلِکَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُوْلِکَ؎ ------------------------------