سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
بینک کی نوکری ارشاد فرمایا کہ بینک کی نوکری حرام ہے۔ بینک کی ترقی پر کسی کو مبارک باد نہ دو، ورنہ اللہ تعالیٰ ناراض ہوجائے گا۔یہ ترقی تو جمعدار کی ترقی ہے۔حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوریکی شان ارشاد فرمایا کہ میں اس شیخ کا غلام ہوں کہ ایک رئیس نے ان کی دعوت کی، جب حضر ت دستر خوان پر بیٹھ چکے تو اس نے حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی شان میں گستاخی کی،تو حضرت نے اپنی لاٹھی جس کا نام عبد الجبار رکھا ہوا تھااور سرسوں کے تیل میں ڈوبی رہتی تھی،اٹھائی اور ایک لگائی،وہ رئیس گر پڑا، اسے نوکر اٹھا کر اندر لے گئے اور دروازہ بند کردیا اورحضرت بھی خانقاہ چلے آئے۔ بعد میں جب وہ رئیس مرنے لگا تو حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو بلا کر معافی مانگی۔ مجلس بوقتِ چاشت در خانقاہزاہدانہ مزاج اور عاشقانہ مزاج کا فرق ارشاد فرمایا کہ چوکنے رہو اور دل میں حرام لذت نہ گھسنے دو،جس طرح جہاد میں ہوشیار اور چوکنا رہتے ہیں،ایسی فرماں برداری ہوگی تو اللہ تعالیٰ ملتے ہیں۔ جگر کے استاد اصغر گونڈویرحمۃ اللہ علیہ کا شعر ہے ؎ جانِ مشتاق مری موج حوادث کے نثار جس نے ہر لحظہ دیا درسِ محبت مجھ کو زاہدانہ مزاج کا تقویٰ معمولی ہوتا ہے اور عاشقانہ مزاج کا تقویٰ زیادہ ہوتا ہے، بشرطیکہ عاشقانہ مزاج فاسقانہ نہ ہو۔اور کبھی نہ سمجھو کہ نفس کے تقاضوں کے خلاف پوری طاقت استعمال کرلی، بلکہ اپنے کو ہمیشہ قصور وار سمجھو،اسی طاقت کے استعمال کی کمیپر اولیاء اللہ روتے رہتے ہیں۔ اور اعترافِ جرم سے مخلوق میں بھی عزت ملے گی اوراللہ تعالیٰ کے ہاں