سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِرفاقت با اہلِ دل دردِ دل کے واسطے درمانِ دل صحبت با اہلِ دل با عاشقاں نَحْمَدُہٗ ونُصَلِّی وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ، اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَ حَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًا ؎ دنیا میں ہر انسان کو سفر سے واسطہ پڑ تا ہے، لیکن خدا شناسوں کی غریب الوطنی جن انوارو تجلیات، فیوض و برکات ، افادہ و استفادہ ، عبرت وموعظت ، صبرو استقلال، سوز وگداز اور علم وتجربہ کی حامل ہوتی ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں،اسی لیے اہل اللہ کے اسفارکے مرتب کرنے کا طریقہ رہا ہے، تاکہ جس طرح خلقِ خدا ان کے حضر سے فیض اٹھاتی ہے اسی طرح ان کے سفر سے بھی استفادہ کرے ۔ اسی جذبے کے تحت سلطان العارفین،رومیِ وقت،تبریز دوراں، شیریں زباں، حاملِ نورِ یزداں،شیخ المشایخ،شیخ العلماء ، عالمِ ربانی،مرشدِ حقانی ، عارف باللہ حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا سفر نامہ رنگون برما فروری 1998ء مرتب کیا گیا جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ ------------------------------