سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
نعت شریف سننا ارشاد فرمایاکہ نعت شریف پڑھنا حضراتِ صحابہ کرام کی سنت ہے اور سننا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کی سنت ہے،یہ بہت بڑی عبادت ہے۔ اس وقت جو دعا کروگے قبول ہوگی ۔پھر قاری محمد یعقوب صاحب نے یہ نظم نعت شریف پیش کی ، جس کا عنوان ہے ’’یہ صبحِ مدینہ یہ شامِ مدینہ ‘‘ ؎یہ صبحِ مدینہ یہ شامِ مدینہ یہ صبحِ مدینہ یہ شامِ مدینہ مبارک تجھے یہ قیامِ مدینہ بھلا جانے کیا جام و مینائے عالم تیرا کیف اے خوش خرامِ مدینہ مدینہ کی گلیوں میں ہر اک قدم پر بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ نگاہوں میں سلطانیت ہیچ ہوگی جو پائے گا دل میں پیامِ مدینہ سکونِ جہاں تم کہاں ڈھونڈتے ہو سکونِ جہاں ہے نظامِ مدینہ ہو آزاد اخؔتر غمِ دو جہاں سے جو ہوجائے دل سے غلامِ مدینہ (دیوانِ اخؔتر)