سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
مجلس بعد نمازِ مغرب ندامت کے آنسو ارشاد فرمایا کہ جب آندھی چل رہی ہو تو کچھ نہ کچھ کپڑا گندا ہو ہی جاتا ہے ، لہٰذا اسے جلد ہی دھونا چاہیے، دھلا ہوا پہن لے اس طرح اپنی آبرو بچا سکتا ہے۔اسی طرح اس زمانے میں بے پردگی بہت ہے،تصاویر بہت زیادہ ہیں، اونچے درجے کا ولی ہی اپنی آنکھیں بندکرکے رکھے گا۔ ایک مضمون سکھلاتا ہوں جس سے روح مجلّٰی اور مصفّٰی رہے گی کہ ندامت کے ساتھ استغفارکرتے رہو ،اس سے معافی ہوتی رہے گی۔ اور اس کی ضمانت یہ ہے کہ اگر معاف کرنا نہ ہوتا تو اِسْتَغْفِرُوْا کا حکم نہ دیتے۔ اللہ تعالیٰ نے خود ہی سکھلادیا کہ ربّا کہہ کر معافی مانگ لو اور اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا کہہ کر دلیل بالائے دلیل دے دی،یہ جملہ خبریہ فی معرضِ التعلیل ہے۔مؤمن کی منحوس گھڑی حضرت حکیم الامت فرماتے ہیں کہ مؤمن کی وہ گھڑی بڑی منحوس ہے جس میں وہ اللہ تعالیٰ کو ناراض کرتا ہے۔مجالس بروزِبدھ ، ۲۵؍ فروری ۱۹۹۸ء مجلس بعد نمازِ فجر در خانقاہ دل کا مزاج اور ہماری ذمہ داری ارشاد فرمایا کہ دل کا مزاج لٹکنا ہے،یہ کہیں نہ کہیں لٹکے گا۔ اس کی دلیل بخاری شریف کی حدیثقَلْبُہٗ مُعَلَّقٌ فِی الْمَسَاجِدِ؎ کہ وہ شخص عرش کے ------------------------------