سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
ہم نوٹ : |
|
کامل چائلی صاحب مدظلہٗ نے دو اشعار حضرت کی نذر فرمائے ؎ حق تعالیٰ نے کیا ہے لاکھوں میں ان کا انتخاب در حقیقت فی زمانہ آپ ہیں اپنا جواب اس طرح محفل میں کاملآپ ہیںجلوہ فگن جیسے تاروں میں قمر یا جیسے پھولوں میں گلاب منتظمینِ جلسہ نے حضرت والا اور تمام مہمانوں کی چائے وغیرہ سے تواضع فرمائی اور اس کے بعد حضرت والا اور احباب خانقاہ تشریف لے گئے۔مجالس بروزِ پیر،20 ؍نومبر2000ء وضو کی دعاؤں کے اسرار ارشاد فرمایا کہ وضو میں دو دعائیں مضبوط سند سے ثابت ہیں۔ ایک دورانِ وضو: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ؎ اے اللہ! میرے گناہوں کو معاف کردے اور میرے لیے میرے گھر کو وسیع فرما اور میرے رزق میں برکت فرما۔ اور دوسری دعا وضو کرنے کے بعد کی ہے: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ ؎ تَوَّابِیْن کا معنیٰ کثیر التوبہ، کیوں کہ ہم کثیر الخطاء ہیں،تو کثرتِ خطا کی تلافی کثرتِ توبہ سے ہوتی ہے۔ ایک روایت میں ہے : طُوْبٰی لِمَنْ وَّجَدَ فِیْ صَحِیْفَتِہِ اسْتِغْفَارًا کَثِیْرًا ؎ ------------------------------