حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَھُوْدَ وَالنَّصٰرٰی اَوْلِیَآئَ}2 اے ایمان والو! تم یہود ونصارٰی کو دوست مت بنانا۔3کھانے پینے میں حضورﷺ اور آپ کے صحابہؓ کا طریقہ حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالتے تھے، اگر طبیعت چاہتی تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔4 حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ کو بکری کے گوشت میں سب سے زیادہ دستی پسند تھی۔5 حضرت ابنِ مسعودؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو دستی بہت پسند تھی اور دستی کے گوشت میں ہی حضورﷺ کو زہر ڈال کر دیا گیا تھا اور سب کا خیال یہ تھا کہ یہودیوں نے ہی آپ کو زہر دیا تھا۔1 حضرت جابر بن عبد اﷲؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمارے پاس گھر میں تشریف لائے، ہم نے آپ کے لیے ایک بکری ذبح کی۔ حضورﷺ نے (دل داری کے لیے اظہارِ مسرّت کے طور پر) فرمایا کہ بظاہر ان لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ ہمیں گوشت پسند ہے۔ آگے حدیث میں مشہور قصہ ہے۔2 حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺکو کدّو پسند تھا۔ آپ کے پاس کھانا لایا گیا یا آپ کو کھانے کے لیے بلایا گیا، چوںکہ مجھے معلوم تھا کہ آپ کو کدّو پسند ہے اس لیے میں کدّو تلاش کر کر کے آپ کے سامنے رکھنے لگا۔3 حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب کھانا کھا لیتے تو اپنی تین اُنگلیاں چاٹ لیا کرتے۔4 حضرت ابنِ عباسؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا تے تھے اور دودھ نکالنے کے لیے بکری کی ٹانگوں کو باندھا کرتے اورجَو کی روٹی پر بھی غلام کی دعوت قبول کر لیا کرتے (یعنی آپ بہت متواضع تھے)۔5 حضرت یحییٰ بن ابی کثیر ؓکہتے ہیں کہ حضرت سعدبن عبادہؓ روزانہ ثرید کا ایک پیالہ حضورﷺ کی خدمت میں بھیجا کر تے اور حضورﷺ جس بیوی کے ہاں ہوتے وہ وہاں ہی بھیج دیا کرتے۔6 حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ کے لیے ایک بکری کا دودھ نکالا گیا، اس میں سے آپ نے کچھ دودھ نوش فرمایا اور پھر پانی لے کر آپ نے کلی کی اور فرمایا کہ دودھ میں چکناہٹ ہوتی ہے۔1 حضرت ابو بکر صدیق ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے (سفرمیں ) ایک جگہ قیام فرمایا۔ وہاں ایک عورت نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک بکری آپ کے پاس بھیجی۔ آپ نے اس کا دودھ نکالا پھر اس لڑکے سے کہا: یہ اپنی ماں کے پاس لے جائو۔ (وہ اپنی ماں کے پاس لے گیا) اس کی ماں نے خوب سیر ہو کر دودھ پیا۔ وہ لڑکا دوسری بکری لے آیا۔ حضورﷺ نے