حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مناسب نظر آیا۔2حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ کا مال تقسیم کرنا حضرت اُمّ بکر بنتِ مسور ؓ کہتی ہیں: حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ نے اپنی ایک زمین چالیس ہزار دینار میں بیچی اور یہ ساری رقم قبیلہ بنو زہرہ، غریب مسلمانوں، مہاجرین اور حضور ﷺ کی ازواجِ مطہّرات میں تقسیم کر دی۔ اس میں سے کچھ رقم حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں بھیجی۔ انھوں نے پوچھا: یہ مال کس نے بھیجا ہے؟ میں نے کہا: حضرت عبد الرحمن بن عوف نے۔ پھر مال لے جانے والے نے حضرت عبد الرحمن بن عوف کے زمین بیچنے اور اس کی قیمت ساری تقسیم کر دینے کا قصہ بیان کیا۔ اس پر حضرت عائشہ نے فرمایا کہ حضور ﷺ نے فرمایا تھا کہ میرے بعد تم ازواجِ مطہّرات کے ساتھ شفقت کا معاملہ صرف صابر لوگ ہی کریں گے۔ (پھر حضرت عائشہ ؓ نے دعا دی) اللہ تعالیٰ عبد الرحمن بن عوف کو جنت کے سلسبیل چشمے سے پلائے۔1 حضرت جعفربن بُرقان ؓکہتے ہیں: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ نے تیس ہزار گھرانے آزاد کیے۔ (ایک روایت یہ ہے کہ تیس ہزار باندیاں آزاد کیں) 2حضرت ابو عبیدہ بن جرّ اح، حضرت معاذ بن جبل اور حضرت حذیفہ ؓ کا مال تقسیم کرنا حضرت مالک الدار ؓ فر ماتے ہیں: حضرت عمربن خطّاب ؓ نے چار سو دینار لے کر ایک تھیلی میں ڈالے اور غلام سے کہا: یہ حضرت ابو عبیدہ بن جرّاح ؓ کے پاس لے جاؤ، اور انھیں دینے کے بعد گھر میں تھوڑی دیر کے لیے کسی کام میں مشغول ہوجا نا اور دیکھنا کہ وہ ان دیناروں کا کیا کرتے ہیں؟ چناںچہ وہ غلام اس تھیلی کو اُن کے پاس لے گیا، اور ان سے عر ض کیا کہ امیر المؤمنین آپ سے فر ما رہے ہیںکہ آپ یہ دینا ر اپنی ضرورت میں خرچ کرلیں۔ حضرت ابو عبیدہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ انھیں اس کا صلہ عطا فر ئے اور ان پر رحم فر مائے! پھر فرمایا: اے باندی! ادھر آؤ۔ یہ سات دینار فلاں کے پاس لے جاؤ، یہ پانچ دینار فلاں کے پاس، اور یہ پانچ دینار فلاںکے پاس لے جاؤ۔ اس طرح انھوں نے سارے دینار ختم کر دیے۔ اس غلام نے واپس آکر حضرت عمر کو ساری بات بتا ئی۔ حضرت عمر نے اتنے ہی دینار تیار کر کے حضرت معاذ بن جبل ؓ کے لیے رکھے ہو ئے تھے تو حضرت عمر نے اس غلام سے فرمایا: یہ دینا ر حضرت معاذ بن جبل کے پاس لے جاؤ، اور انھیں دینے کے بعد گھر میں کسی کام میں مشغول ہوجانا اور دیکھنا کہ وہ ان دیناروں سے کیا کرتے ہیں۔ چناںچہ وہ غلام دینار لے کر حضرت معاذ کی خدمت میں پہنچا اور ان سے عر ض کیا کہ