حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حدیث ذکر کی۔ اس کے بعد یہ مضمون ہے کہ آپ نے فرمایا: اے جماعتِ انصار! انھوں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ! آپ نے فرمایا: زمانۂ جاہلیت میں تم لوگ اللہ کی عبادت نہیں کیا کرتے تھے، لیکن اس زمانہ میں تم میں یہ خوبیاں تھیں کہ تم یتیموں کا بوجھ اٹھاتے تھے، اپنا مال دوسروں پر خرچ کرتے تھے اور مسافروں کی ہر طرح کی خدمت کرتے تھے۔ یہاں تک کہ جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام کی دولت عطا فرماکر اور اپنے نبی کو بھیج کر تم پر بہت بڑا احسان کیا تواب تم اپنے مال سنبھال کر رکھنے لگ گئے ہو! (حالاںکہ مسلمان ہونے کے بعد اور زیادہ خرچ کرنا چاہیے تھا، کیوںکہ اسلام تو دوسروں پر خرچ کرنے کی ترغیب دیتا ہے) لہٰذا انسان جو کچھ کھاتا ہے اس پر اَجر ملتا ہے، بلکہ درندے اور پرندے جو کچھ (باغوں، کھیتوں وغیرہ میں سے) کھاجاتے ہیں اس پر بھی اسے اَجر ملتا ہے۔ (بس یہ فضیلت سننے کی دیر تھی کہ) وہ حضراتِ انصار ایک دَم (اپنے باغوں کو) واپس گئے اور ہر ایک نے اپنے باغ کی دیوار میں تیس تیس دروازے کھول دیے (تاکہ ہر ایک آئے اور کھائے)۔1 حضرت انس ؓ فرماتے ہیں: حضور ﷺ نے سب سے پہلے جو بیان فرمایا اس کی صورت یہ ہوئی کہ آپ منبر پر تشریف لے گئے اور اللہ کی حمد وثنا بیان کی اور فرمایا: اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اسلام کو بطورِ دین کے پسند فرمایاہے، لہٰذا اسلام میں سخاوت اور حسنِ اَخلاق کے ساتھ اچھی زندگی گزارو۔ غور سے سنو! سخاوت جنت کا ایک درخت ہے اور اس کی ٹہنیاں دنیا میں جھکی ہوئی ہیں، لہٰذا تم میں سے جو آدمی سخی ہوگا وہ اس درخت کی ایک ٹہنی کو مضبوطی سے پکڑنے والا ہوگا اور وہ یوںہی اسے پکڑے رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں پہنچا دیں گے۔ غور سے سنو! کنجوسی دوزخ کا ایک درخت ہے اور اس کی ٹہنیاں دنیا میں جھکی ہوئی ہیں، لہٰذا تم میں سے جو آدمی کنجوس ہوگا وہ اس درخت کی ایک ٹہنی کو مضبوطی سے پکڑنے والا ہوگا، اور وہ یوںہی اسے پکڑے رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسے دوزخ میں پہنچا دیں گے۔ پھر آپ نے دو مرتبہ فرمایا: تم لوگ اللہ کی وجہ سے سخاوت کو اختیار کرو، اللہ کی وجہ سے سخاوت کو اختیارکرو۔2نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابۂ کرام ؓ کا مال خرچ کرنے کا شوق حضرت عمر ؓ فرماتے ہیں: ایک آدمی نے حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر سوال کیا کہ آپ اسے کچھ عطا فرما دیں۔ آپ نے فرمایا: تمہیں دینے کے لیے اس وقت میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔ تم ایسا کرو کہ میری طرف سے کوئی چیز