حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بھی ہم پر اسی طرح حق ہے جس طرح ہمارا ان پر ہے؟ حضورﷺ نے فرمایا: ہاں! والد پر بچے کا حق یہ ہے کہ وہ اسے اللہ تعالیٰ کی کتاب یعنی قرآن مجید سکھائے، اور تیر اندازی اور تیراکی بھی سکھائے، اور جب دنیا سے جائے تو ان کے لیے حلال اور پاکیزہ مال چھوڑ کر جائے۔ میں نے پوچھا: میں کس زمانے میں فقیر ہوجاؤں گا؟ حضورﷺ نے فرمایا: میرے بعد۔ ابو سُلَیم راوی کہتے ہیں: میں نے انھیں دیکھا کہ وہ حضورﷺ کے بعد اتنے فقیر ہوگئے تھے کہ وہ بیٹھے ہو ئے کہا کرتے تھے: کوئی ہے جو نابینا بوڑھے پر صدقہ کرے؟ کوئی ہے جو اُس آدمی پر صدقہ کرے جسے حضورﷺ نے بتایا تھا کہ وہ ان کے بعد فقیر ہوجائے گا؟ کوئی ہے جو صدقہ کرے؟ کیوںکہ اللہ کا ہاتھ سب سے اوپر ہے اور دینے والے کا ہاتھ درمیان میں ہے اور لینے والے کا ہاتھ سب سے نیچے ہے۔ اور جو مال دار ہوتے ہوئے بغیر ضرورت کے سوال کرے گا تو اس کے جسم پر ایک بد نما داغ ہوگا جس سے وہ قیامت کے دن پہچانا جائے گا۔ اور مال دار کو اور طاقت ور انسان کو جس کے جسم کے اعضا ٹھیک ہوں صدقہ لینا جائز نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ ایک آدمی نے ان کو چار درہم دیے تو انھوں نے ان میں سے ایک درہم اسے واپس کر دیا۔ تو اس آدمی نے کہا: اے اللہ کے بندے! میرا صدقہ واپس نہ کرو۔ انھوں نے فرمایا: میں نے اس لیے ایک درہم واپس کیا ہے کہ حضورﷺ نے مجھے ضرورت سے زیادہ مال رکھنے سے منع فرمایا ہے (اور مجھے ضرورت تین کی ہے)۔ ابو سُلَیم راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ وہ بعد میں اتنے مال دار ہوگئے تھے کہ عُشر وصول کرنے والا ان کے پاس بھی آیا کرتا تھا، لیکن وہ فرمایا کرتے: کاش! ابو رافع فقیری کی حالت میں مرجاتا (دوبارہ مال دار نہ بنتا)۔ اور غلام کو جتنے میں خریدتے اتنے پر ہی اسے مکاتب بنا دیتے۔ (غلام کو مکاتب بنانے کی صورت یہ ہے کہ مالک اپنے غلام سے یوں کہے کہ تم مجھے اتنامال کما کر لادو تو تم آزاد ہو جاؤ گے)1حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر صدیق ؓ کا مال واپس کرنا حضرت عبد العزیز بن عمر بن عبد الرحمن بن عوف ؓکہتے ہیں: جب حضرت عبد الرحمن بن ابی بکر ؓ نے یزید بن معاویہ کی بیعت سے انکار کر دیا تو حضرت معاویہ ؓ نے ان کے پاس ایک لاکھ در ہم بھیجے۔ حضرت عبد الرحمن نے انھیں واپس کر دیا اور لینے سے انکار کر دیا اور فرمایا: میں اپنا دین دنیا کے بدلہ میں بیچ دوں؟ اور یہ کہہ کر مکّہ مکرّمہ چلے گئے اور وہیں ان کا انتقال ہوگیا۔1حضرت عبد اللہ بن عمر فاروق ؓ کا مال واپس کرنا حضرت میمون ؓکہتے ہیں: حضرت معاویہ ؓ نے حضرت عمرو بن عاص ؓ کو چپکے سے اس ٹوہ میں لگایا کہ وہ یہ پتہ چلائیں کہ