حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہوں تو میرے دل میں کسی مسلمان کے بارے میں کینہ وغیرہ نہیں ہوتا یا اس جیسی بات ارشاد فرمائی۔ ’’نسائی‘‘، ’’بیہقی‘‘ اور ’’اصفہانی‘‘ کی روایت میں یہ ہے کہ اس پر حضرت عبد اﷲ نے کہا: اسی چیز نے آپ کو اس بڑے درجے تک پہنچایا ہے اور یہ ہمارے بس میں نہیںہے۔1 ’’ابنِ عساکر‘‘ کی روایت میں یہ ہے کہ ان صاحب کا نام حضرت سعد بن ابی وقاصؓ تھا۔ اور اس روایت کے آخر میں یہ ہے کہ حضرت سعد نے کہا: میرے عمل تو وہی ہیں جو تم نے دیکھے ہیں، البتہ ایک عمل یہ ہے کہ میرے دل میں کسی مسلمان کے لیے برا جذبہ نہیں اور نہ میں زبان سے برا بول نکالتا ہوں۔ حضرت عبد اللہ نے کہا: اسی چیز نے آ پ کو اس بڑے درجے تک پہنچایا ہے، یہ میرے بس میں تو ہے نہیں۔2 حضرت زید بن اسلم ؓ فرماتے ہیں: کچھ لوگ حضرت ابو دُجانہؓ کی خدمت میں آئے۔ وہ بیمار تھے لیکن ان کا چہرہ چمک رہا تھا۔ تو کسی نے پوچھا کہ آپ کا چہرہ کیوں چمک رہا ہے؟ انھوں نے فرمایا: مجھے اپنے اعمال میں سے دو عملوں پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے: ایک تو یہ ہے کہ میں کوئی لایعنی بات نہیںکرتا تھا، دوسرے یہ کہ میرا دل تمام مسلمانوں سے بالکل صاف تھا۔3مسلمانوں کی اچھی حالت پر خوش ہونا حضرت ابنِ بریدہ اسلمی ؓکہتے ہیں: ایک آدمی نے حضرت ابنِ عباسؓ کو برا بھلا کہا: حضرت ابنِ عباس نے کہا: تم مجھے برا بھلا کہتے ہو حالاںکہ مجھ میں تین عمد ہ صفات پائی جاتی ہیں: پہلی یہ کہ جب میں قرآن کی کسی آیت کو پڑھتا ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ اس آیت کے بارے میں جو کچھ مجھے معلوم ہے وہ تمام لوگوں کو معلوم ہو جائے۔ اور دوسری یہ کہ جب میں مسلمانوں کے حاکم کے بارے میں سنتا ہوں کہ وہ انصاف والے فیصلے کرتا ہے تو اس سے مجھے خوشی ہوتی ہے ، حالاںکہ ہوسکتا ہے کہ مجھے کبھی بھی اپنا مقدمہ اس کے پاس فیصلہ کے لیے لے جانا ہی نہ پڑے۔ اور تیسری یہ کہ جب میں یہ سنتا ہوں کہ مسلمانوں کے فلاں علاقے میں بارش ہوئی ہے تو اس سے مجھے خوشی ہوتی ہے، حالاںکہ اس علاقے میں میر اکوئی چرنے والا جانور نہیں ہوتا۔1لوگوں کے ساتھ نرمی برتنا تاکہ ٹوٹ نہ جائیں حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں: ایک آدمی نے حضورﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی۔ حضور ﷺ نے فرمایا: اپنے خاندان کا برا آدمی ہے (آپ نے اجازت دے دی)۔ جب وہ حاضرِ خدمت ہوا تو آ پ نے بہت خوشی ومسرّت کا اظہار کیا، پھر وہ آدمی چلا گیا۔ پھر ایک اور آدمی نے اجازت مانگی، حضورﷺ نے فرمایا: یہ اپنے خاند ان کا اچھا آدمی ہے۔