حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رب سے دعا کرنے لگے ہیں اور آسمان کے دروازے قطع رحمی کرنے والے کے لیے بند رہتے ہیں (تو اس کی وجہ سے ہماری دعا قبول بھی نہ ہوگی)۔2 …٭ ٭ ٭… نبی کریمﷺ اور آپ کے صحابۂ کرام کے اخلاق وعادات کیسے تھے اور ان کی آپس کی معاشرت کیسی تھیحسنِ اخلاق کا بیان نبی کریمﷺ کے اخلاق حضرت سعد بن ہشام ؓکہتے ہیں: میں نے حضرت عائشہؓ کی خدمت میں عرض کیا آپ مجھے بتائیں کہ حضورﷺ کے اخلاق کیسے تھے؟ انھوں نے فرمایا: کیا تم قرآن نہیں پڑھتے ہو؟ میں نے کہا: پڑھتا ہوں۔ انھوں نے فرمایا: حضورﷺ کے اخلاق قرآن ہے (یعنی آپ کے اخلاق قرآن میں مذکور ہیں، یا جو اخلاق قرآن میں بیان کیے گئے ہیں وہ سب حضورﷺ میں تھے)۔1 ابنِ سعد کی روایت میں اس کے بعد یہ مضمون ہے کہ حضرت قتادہؓ نے فرمایاکہ قرآن لوگوں کے سب سے اچھے اخلاق لے کر آیا ہے۔2 حضرت ابو الدرداءؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے حضورﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے ارشاد فرمایا: حضورﷺ کے اخلاق قرآن ہے۔ جہاں قرآن راضی ہوتا ہے وہاں حضورﷺ راضی ہوتے تھے، اور جہاں قرآن ناراض ہوتا ہے وہاں حضورﷺ ناراض ہوتے تھے۔3 حضرت زید بن بابنوس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اُمّ المؤمنین! حضورﷺ