حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضرت اسلم ؓ کہتے ہیں: میں نے حضرت عمر ؓ سے کہا: سواری اور مال برداری کے اونٹوں میں ایک اندھی اونٹنی ہے۔ حضرت عمر نے کہا: وہ اونٹنی کسی کو دے دو، وہ اس سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔ میں نے کہا: وہ تو اندھی ہے۔ حضرت عمر نے کہا: وہ اسے اونٹوں کی قطار میں باندھ لیں گے (ان کے ساتھ پھرتی رہے گی)۔ میں نے کہا: وہ زمین سے (گھاس وغیرہ) کیسے کھائے گی؟ حضرت عمر نے پوچھا: وہ جزیہ کے جانوروں میں سے ہے یا صدقہ کے؟ (یہ اس وجہ سے پوچھا کہ جزیہ کا جانور مال دار اور فقیر دونوں کھا سکتے ہیں، اور صدقہ کا جانور صرف فقیر ہی کھا سکتا ہے) میں نے کہا: نہیں، وہ تو جزیہ کے جانوروں میں سے ہے۔ حضرت عمر نے کہا: اللہ کی قسم! آپ لوگوں نے تو اسے کھانے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ میں نے کہا: (میں ویسے نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ) اس پر جزیہ کے جانوروں کی نشانی لگی ہوئی ہے۔ اس پر حضرت عمر نے اسے ذبح کرنے کا حکم دیا۔ چناںچہ اسے ذبح کیا گیا۔ حضرت عمر کے پاس نو چوڑے پیالے تھے۔ (حضور ﷺ کی ازواجِ مطہّرات چوںکہ نو تھیں اس وجہ سے ان کی تعداد کے مطابق پیالے بھی نو بنا رکھے تھے تاکہ ان سب کو چیز ہدیہ میں بھیجی جاسکے) جب بھی حضرت عمرکے پاس کوئی پھل یا کوئی نادر اور پسندیدہ میوہ آتا تو اسے ان پیالوں میں ڈال کر حضور ﷺ کی ازواجِ مطہّرات کے پاس بھیج دیتے اور اپنی بیٹی حضرت حفصہ ؓ کے پاس سب سے آخر میں بھیجتے تاکہ اگر کمی آئے تو حضرت حفصہکے حصہ میں آئے۔ چناںچہ حضرت عمر نے اس اونٹنی کا گوشت ان پیالوں میں ڈالا اور پھر حضور ﷺ کی ازواجِ مطہّرات کے پاس بھیج دیا اور اونٹنی کا جو گوشت بچ گیا اسے پکانے کا حکم دیا۔ جب وہ پک گیا تو حضرات مہاجرین واَنصار کو بلا کر انھیں کھلا دیا۔1حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓ کا کھانا کھلانا حضرت سلمہ بن اکوع ؓ فرماتے ہیں: حضرت طلحہ بن عبید اللہ ؓ نے پہاڑ کے کنارے ایک کنواں خریدا اور (اس کی خوشی میں) لوگوں کو کھانا کھلایا تو حضور ﷺ نے فرمایا: اے طلحہ! تم بڑے فیاض اور بہت سخی آدمی ہو۔2حضرت جعفر بن ابی طالب ؓ کا کھانا کھلانا حضرت ابو ہریرہ ؓ فرماتے ہیںکہ حضرت جعفر بن ابی طالب ؓ غریبوں، مسکینوں کے حق میں سب سے اچھے آدمی تھے۔ وہ ہمیں (اپنے گھر) لے جاتے اور جو کچھ گھر میں ہوتا وہ ہمیں کھلا دیتے یہاں تک کہ بعض دفعہ تو گھی کی خالی کپّی ہمارے پاس لے آتے جس میں کچھ بھی نہ ہوتا۔ وہ اسے پھاڑ دیتے اور جو کچھ اس میں ہوتا ہم اسے چاٹ لیتے۔1حضرت صُہَیب رومی ؓ کا کھانا کھلانا حضرت صُہَیب ؓ فرماتے ہیں: میں نے حضور ﷺ کے لیے کچھ کھانا تیار کیا۔ میں آپ کے پاس آیا۔ آپ کچھ لوگوں میں