حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رکھو اللہ مصیبت میں تمھیں یاد رکھے گا، اور جب تم اپنے دل میں دنیا کی کسی چیز کا اِشراف اور رغبت پاؤ تو غور کرو کہ اس چیز کا کیا انجام ہوگا (کہ مٹی سے بنی ہے اور ایک دن مٹی ہو جائے گی)۔1 حضرت سالم بن ابی الجعد ؓ کہتے ہیں کہ دو بیل حضرت ابو الدرداءؓ کے پاس سے گزرے جو کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک کام کرتا رہا اور دوسرا کھڑا ہوگیا۔ تو حضرت ابو الدرداء نے فرمایا: اس میں بھی عبرت ہے (کہ جو بیل کام چھوڑ کر کھڑا ہوگیا ہے اسے مالک ڈنڈے سے مارے گا)۔2نفس کا محاسبہ حضرت ابو بکر ؓ کے آزادکردہ غلام کہتے ہیں کہ جو اللہ کی رضا کی خاطر اپنے نفس سے بغض رکھے گا (اور اس کی نہیں مانے گا بلکہ اس کی مرضی کے خلاف اللہ والے کام نفس سے کروائے گا) تو اسے اللہ تعالیٰ اپنے غصہ سے محفوظ رکھیں گے۔3 حضرت ثابت بن حجاج ؓکہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطّاب ؓ نے فرمایا: تم اپنے نفسوں کا اس سے پہلے جائزہ لو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا جائزہ لے، اور تم اپنے نفسوں کا اس سے پہلے خود محاسبہ کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہارا حساب لے۔ تم آج اپنے نفسوں کا محاسبہ کرو گے اس سے کل کو حساب میں آسانی ہوگی۔ اور (قیامت کے دن کی) بڑی پیشی کے لیے (نیک اعمال اختیار کرکے) سنور جاؤ۔ {یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰی مِنْکُمْ خَافِیَۃٌ o}4 جس روز (خدا کے رو بہ رو حساب کے واسطے) تم پیش کیے جاؤ گے (اور) تمہاری کوئی بات (اللہ تعالیٰ سے) پوشیدہ نہ ہوگی۔5 حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت عمر بن خطّاب ؓ کے ساتھ باہر نکلا۔ چلتے چلتے حضرت عمرایک باغ میں داخل ہوگئے (میں باہر رہ گیا)۔ وہ باغ کے اندر تھے، اور میرے اور ان کے درمیان ایک دیوار ہی تھی۔ میں نے سنا کہ وہ اپنے آپ کو خطاب کر کے کہہ رہے ہیں: اے امیر المؤمنین! اللہ کی قسم! تجھے اللہ سے ضرور ڈرنا ہوگا ورنہ اللہ تعالیٰ تجھے ضرور عذاب دیں گے۔1خاموشی اور زبان کی حفاظت حضرت سماک ؓکہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے پوچھا: کیا آپ حضورﷺ کی مجلس میں حاضری دیا کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں، اور حضورﷺ اکثر اوقات خاموش رہا کرتے تھے۔2 حضرت ابو مالک اشجعی ؓ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ ہم لوگ حضورﷺ کی مجلس میں حاضر ہوا کرتے تھے اور اس وقت ہم لوگ نوجوان لڑکے تھے۔ میں نے حضورﷺ سے زیادہ خاموش رہنے والا کسی کو نہیںدیکھا۔ جب آپ کے