حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اونٹ کا پاؤں ہو۔ چناںچہ ہم نے کھڑے ہو کر ان کے ہاتھ کو چوما۔2 حضرت ابنِ جدعان ؓ کہتے ہیں کہ حضرت ثابت ؓ نے حضرت انسؓ سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے ہاتھ سے حضورﷺ کو چھوا ہے؟ حضرت انسؓ نے کہا: جی ہاں۔ اس پر حضرت ثابت نے ان کے ہاتھ کو چوما۔3 حضرت صُہَیبؓ فرماتے ہیں: میں نے دیکھا کہ حضرت علیؓ حضرت عباسؓ کے ہاتھ اور دونوں پاؤں چوم رہے تھے۔4مسلمان کے احترام میں کھڑا ہونا حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے کوئی آدمی ایسا نہیں دیکھا جو بات چیت میں اور اٹھنے بیٹھنے میں حضرت فاطمہؓ سے زیادہ حضورﷺ کے مشابہ ہو۔ حضورﷺ جب حضرت فاطمہ کو آتے ہوئے دیکھتے تو ان کو مرحباً کہتے، پھر کھڑے ہو کر ان کا بوسہ لیتے، پھر ان کا ہاتھ پکڑ کر لا کر انھیں اپنی جگہ بٹھاتے۔ اور جب حضورﷺ ان کے ہاں تشریف لے جاتے تو وہ مرحباً کہتیں، پھر کھڑے ہو کر حضورﷺ کا بوسہ لیتیں۔ مرض الوفات میں وہ حضورﷺ کی خدمت میں آئیں تو حضورﷺ نے انھیں مرحباً کہا اور ان کا بوسہ لیا اور پھر چپکے سے ان سے کچھ بات کی جس پر وہ رونے لگ گئیں۔ حضورﷺ نے دوبارہ ان سے چپکے سے کچھ بات کی جس پر وہ ہنسنے لگ گئیں۔ میں نے عورتوں سے کہا: میں تو سمجھتی تھی کہ ان کو یعنی حضرت فاطمہ کو عام عورتوں سے بہت زیادہ فضیلت حاصل ہے، لیکن یہ بھی ایک عام عورت ہی نکلیں پہلے رو رہی تھی پھر ایک دم ہنسنے لگ گئیں۔ پھر میں نے حضرت فاطمہ سے پوچھا کہ حضورﷺ نے تم سے کیا کہا تھا؟ انھوں نے کہا: (یہ راز کی بات ہے اگر میں آپ کو بتا دوں تو) پھر تو میں راز فاش کرنے والی ہو جاؤں گی۔ جب حضورﷺ کا انتقال ہوگیا تب حضرت فاطمہ نے بتایا کہ حضور ﷺ نے مجھے چپکے سے پہلے یہ کہا تھا کہ میرا انتقال ہونے والا ہے، اس پر میں رونے لگ گئی تھی۔ اس کے بعد پھر چپکے سے یہ فرمایا تھا کہ تم میرے خاندان میں سے سب سے پہلے مجھ سے آملو گی، اس سے مجھے بہت خوشی ہوئی اور یہ بات مجھے بہت اچھی لگی (اس پر میں ہنسنے لگی)۔1 حضرت ہلال ؓ فرماتے ہیں: جب نبی کریمﷺ باہر تشریف لاتے تو ہم آپ کے لیے کھڑے ہو جاتے یہاں تک کہ آپ دوبارہ اپنے گھر تشریف لے جاتے۔2 حضرت ابو اُمامہؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضورﷺ اپنی لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے ہمارے پاس باہر تشریف لائے۔ ہم آپ کے لیے کھڑے ہوگئے۔ حضورﷺ نے فرمایا: جیسے عجمی لوگ ایک دوسرے کی تعظیم میں (ہاتھ باندھ کر) کھڑے ہو جاتے ہیں تم ایسے مت کھڑے ہو۔3 حضرت عبادہ بن صامتؓ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ حضورﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے۔ اللہ تعالیٰ حضرت ابوبکرؓ