حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گا وہ اسے کھا جائے گا۔3 حضرت زید بن علی ؓ کہتے ہیں: جس دن حضرت عثمانؓ کے گھر کا محاصرہ کر کے انھیں شہید کر دیا گیا اس دن حضرت زید بن ثابتؓ ان کی شہادت پر رو رہے تھے۔ حضرت ابو صالح ؓ کہتے ہیں: جب حضرت ابو ہریرہؓ ان مظالم کا ذکر کرتے جو حضرت عثمانؓ پر ڈھائے گئے تھے تو رونے لگ جاتے اور ان کا ہائے ہائے کر کے زور زور سے رونا مجھے ایسے یاد ہے کہ جیسے میں اب سن رہا ہوں۔ حضرت یحییٰ بن سعید ؓ کہتے ہیں: حضرت ابو حمید ساعدیؓ ان صحابہ میں سے تھے جو جنگِ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ جب حضرت عثمانؓ کو شہید کر دیا گیا تو حضرت ابو حمید نے یہ نذر مانی کہ اے اللہ! میں نذر مانتا ہوں کہ اب آیندہ فلاں اور فلاں کام نہیں کیا کروں گا اور تیری ملاقات تک یعنی موت تک کبھی نہیں ہنسوں گا۔1بڑوں کی موت پر دلوں کی حالت کو بدلا ہوا محسوس کرنا حضرت ابو سعید ؓ فرماتے ہیں: ابھی ہم حضورﷺ کو (دفن کر کے اور) مٹی میں چھپا کر ہٹے ہی تھے کہ ہمیں اپنے دل بدلے ہوئے محسوس ہونے لگ گئے تھے۔2 حضرت اُبیّ بن کعبؓ فرماتے ہیں: جب ہم حضورﷺ کے ساتھ تھے تو ہم سب کے چہرے ایک طرف تھے، لیکن جب آپ ہمیں دنیا میں چھوڑ کر آگے تشریف لے گئے تو ہمارے چہرے دائیں بائیں الگ الگ سمت میں ہوگئے۔ دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ جب ہم اپنے نبی کریمﷺ کے ساتھ تھے تو ہم سب کا رخ ایک طرف تھا، جب اللہ نے آپ کو اُٹھا لیا تو ہم اِدھر اُدھر دیکھنے لگے۔3 حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں: جب وہ دن آیا جس دن اللہ نے حضورﷺ کو دنیا سے اٹھا لیا تو اس دن مدینہ کی ہر چیز تاریک ہوگئی تھی۔ اور ابھی ہم نے حضورﷺ کے دفن سے فارغ ہو کر ہاتھ نہیں جھاڑے تھے کہ ہمیں اپنے دل بدلے ہوئے محسوس ہونے لگے۔4 حضرت انس ؓ ہجرت کا قصہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں اس دن بھی موجود تھا جس دن حضورﷺ ہمارے پاس مدینہ تشریف لائے، اور اس دن سے زیادہ اچھا اور زیادہ روشن دن میں نے کوئی نہیں دیکھا۔ اور میں اس دن بھی موجود تھا جس دن حضورﷺ کا انتقال ہوا، اور میں نے اس دن سے زیادہ برا اور زیادہ تاریک دن کوئی نہیں دیکھا۔5 حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں: جب حضراتِ شوریٰ (حضرت عمرؓکی شہادت کے بعد) ایک جگہ جمع ہوئے اور حضرت ابو طلحہؓ نے ان کا رویہ دیکھا (کہ ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ دوسرا خلیفہ بن جائے) تو فرمایا کہ (اب اُمت کے حالات ایسے ہیں