حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کا دودھ نکالا اور مجھے پلایا۔ پھر وہ لڑکا ایک اور بکری لے آیا، اس کا دودھ نکال کر حضورﷺ نے خود نوش فرمایا۔2 حضرت ابراہیم ؓ فرماتے ہیں کہ حضورﷺ اپنا دایاں ہاتھ کھانے پینے، وضو اور ان جیسے کاموںکے لیے فارغ رکھتے۔ اور اپنا بایاں ہاتھ استنجا، ناک صاف کرنے اور ان جیسے کاموں کے لیے رکھتے۔3 حضرت جعفر بن عبد اﷲ بن حَکَم بن رافع ؓکہتے ہیں کہ میں بچہ تھا اور کبھی اِدھر سے کھا رہا تھا کبھی اُدھر سے۔ حضرت حکمؓ مجھے دیکھ رہے تھے، انھوں نے مجھ سے فرمایا: اے لڑکے! ایسے نہ کھائو جیسے شیطان کھاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ جب کھانا کھاتے تو آپ کی انگلیاں آپ کے سامنے ہی رہتی تھیں (اِدھر اُدھر نہ جاتی تھیں)۔4 حضرت عمر بن ابی سلمہؓ فرماتے ہیں کہ میں ایک دن حضورﷺ کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا تو میں پیالہ کے اردگرد سے گوشت لینے لگا۔ حضورﷺ نے فرمایا: اپنے سامنے سے کھائو۔5 حضرت اُمیّہ بن مخشیؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے دیکھا کہ ایک آدمی کھانا کھا رہا ہے اس نے بسم اﷲ نہیں پڑھی ہے۔ کھاتے کھاتے بس ایک لقمہ رہ گیا، جب اسے منہ کی طرف اٹھا نے لگا تو اس نے بِسْمِ اﷲ ِ أَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ کہا۔ اس پر حضورﷺ ہنس پڑے اور فرمایا: اﷲ کی قسم! شیطان تمہارے ساتھ کھاتا رہا، پھر جب تم نے بسم اﷲ پڑھی تو جو کچھ اس کے پیٹ میں تھا وہ سب اس نے قے کر دیا۔ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ جب تم نے اﷲ کا نام لیا تو اس کے پیٹ میں جو کچھ تھا وہ اس نے قے کر دیا۔1 حضرت حذیفہ ؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم لوگ حضورﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں کھانے کا ایک پیا لہ لا کر رکھا گیا۔ حضورﷺ نے کھانے سے ہاتھ روکے رکھا تو ہم نے بھی اپنے ہاتھ روکے رکھے، کیوںکہ جب تک حضورﷺ کھانے کی طرف ہاتھ نہیں بڑھاتے تھے ہم بھی نہیں بڑھاتے تھے۔ اتنے میں ایک دیہاتی آیا، ایسے لگ رہا تھا جیسے اسے کوئی دھکے دے کر لا رہا ہو۔ اس نے کھانے کے لیے پیالے کی طرف ہاتھ بڑھا یا تو حضور ﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ پھرایک لڑکی آئی ایسے لگ رہا تھا جیسے اسے کوئی دھکے دے کر لا رہا ہو، وہ بھی کھانے میںہاتھ ڈالنے لگی تو حضورﷺ نے اس کا بھی ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: لوگوں کے جس کھانے پر اﷲ کا نام نہ لیا جائے وہ کھانا شیطان کے لیے حلال ہو جاتا ہے۔ جب شیطان نے دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھ روکے ہوئے ہیں تووہ ان دونوں کو لے کر آیا تاکہ یہ بغیر بسم اﷲ کے کھانا شروع کریں او ر کھانا اس کے لیے حلال ہو جائے۔ اس اﷲ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے! شیطان کا ہاتھ ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے۔2 حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضورﷺ چھ آدمیوں کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ اتنے میں ایک دیہاتی