حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
کے اخلاق کیسے تھے؟ آگے پچھلی حدیث جیسا مضمون ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد یہ ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا: کیا تم نے سورۂ مؤمنون پڑھی ہے {قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ o} سے دس آیتیں پڑھو۔ (میں نے دس آیتیں پڑھیں تو) فرمایا: بس ان آیتوں میں جو کچھ بیان ہوا ہے وہ سب کچھ حضورﷺ کے اخلاق تھے۔1 حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ کوئی آدمی حضورﷺ سے زیادہ اچھے اخلاق والا نہیں تھا۔ جب بھی آپ کو آپ کا کوئی صحابی پکارتا یا گھر کا کوئی آدمی پکارتا تو آپ اس کے جواب میں لَبَّیْکَ کہتے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: {وَاِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ o}2 بے شک آپ اخلاقِ(حسنہ) کے اعلیٰ پیمانے پر ہیں۔3 قبیلہ بنو سَرَہ کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہؓ سے کہا کہ آپ مجھے حضورﷺ کے اخلاق کے بارے میں بتائیں۔ حضرت عائشہ نے فرمایا: کیا تم قرآن کی یہ آیت {وَاِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍo}نہیں پڑھتے ہو؟ (لو، حضو رﷺ کے حسنِ اخلاق کا قصہ سنو!) ایک مرتبہ حضورﷺ اپنے صحابہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ میںحضورﷺ کے لیے کھانا تیار کر رہی تھی اور حضرت حفصہؓ بھی تیار کررہی تھیں، لیکن انھوں نے مجھ سے پہلے کھانا تیار کرلیا (اور حضورﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔ مجھے پتا چلا کہ وہ کھانا بھیج رہی ہیں تو) میں نے باندی سے کہا: جا اور حفصہ کا پیالہ اُلٹ دے۔ چناںچہ حضرت حفصہ حضورﷺ کے سامنے کھانارکھنے لگیں تو باندی نے پیالہ اُلٹ دیا جس سے کھانا اِدھر اُدھر بکھر گیا (اور پیالہ ٹوٹ گیا)۔ حضورﷺ نے پیالہ کے ٹکڑے جمع کیے اور جو کھانا زمین پر بکھر گیا تھا اسے بھی جمع کیا اور اس کھانے کو آپ نے اور صحابہ نے نوش فرمایا۔ پھر میں نے اپنا پیالہ بھیجا۔ حضورﷺ نے وہ سارا پیالہ حضرت حفصہ کے پاس بھیج دیا اور فرمایا: اپنے برتن کی جگہ یہ برتن لے لو اور اس میں جو کھانا ہے اسے کھالو۔ میں نے حضورﷺ کے چہرے پر اس واقعہ سے ناگواری کا اثر کچھ بھی نہ دیکھا۔1 حضرت خارجہ بن زید ؓکہتے ہیں کہ کچھ لوگ میر ے والد حضرت زید بن ثابتؓ کے پاس آئے اور انھوں نے کہا: آپ ہمیں حضورﷺ کے کچھ اخلاق بتائیں۔ حضرت زید نے فرمایا: میں حضورﷺ کا پڑوسی تھا۔ جب آپ پر وحی نازل ہوتی تو آپ میرے پاس پیغام بھیجتے، میں آکر وحی لکھ لیتا۔ جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تو آپ بھی اس کا ذکرفرماتے اور جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ بھی ہمارے ساتھ آخرت کا ذکر فرماتے اور جب ہم کھانے پینے کی بات کرتے تو آپ بھی کرتے (یعنی آپﷺ ہمارے ساتھ گھل مل کر بے تکلفی سے رہتے اور مباح باتوں میں ہمارا ساتھ دیتے)۔ یہ سب کچھ میں حضورﷺ کی طرف سے بیان کر رہا ہوں۔2 حضرت صفیہ بنت حییؓ فرماتی ہیں کہ میں نے حضورﷺ سے زیادہ اچھے اخلاق والا کوئی نہیں دیکھا۔ (حضورﷺ کے