حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
لیے گرم گرم کھانا تھا۔ حضرت فاطمہ نے جب وہ ہانڈی حضورﷺ کے سامنے رکھ دی تو حضورﷺ نے فرمایا: ابو حسن یعنی حضرت علی ؓ کہاں ہیں؟ حضرت فاطمہ نے کہا: گھر میں ہیں۔ حضورﷺ نے انھیں بلالیا۔ (جب وہ آگئے تو) حضورﷺ، حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین ؓ (پانچوں مل کر) کھانے لگے، اور حضورﷺ نے مجھے کھانے کے لیے نہ بلایا حالاںکہ اس سے پہلے جب بھی حضورﷺ کھانا کھاتے تو مجھے ضرور بلاتے۔ کھانے سے فارغ ہوکر آپ نے ان سب پر اپنی چادر ڈال دی اور فرمایا: اے اللہ! جو اِن سے دشمنی کر ے تو اس سے دشمنی کر، اور جو اِن سے دوستی کر ے تو اس سے دوستی کر۔4 حضرت ابنِ عباس ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے فرمایا: اے بنو عبد المطّلب! میں نے تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے تین چیزیں مانگی ہیں: تم میںسے جو (دین پر) قائم ہے اللہ اسے اس پر پختگی عطا فرمائے اور تمہارے جاہل کو علم عطا فرمائے اور تمہارے بے راہ کو سیدھی راہ پر ڈال دے۔ اور میں نے اللہ سے یہ بھی مانگا ہے کہ وہ تمھیں خوب سخی اور رحم دل بنائے۔ اگر کوئی آدمی حجرِ اسود اور رکنِ یمانی کے در میان کھڑا ہو کر عبادت کرے اور نماز پڑھے اور روزہ رکھے (زندگی بھر اتنی بہترین عبادت کرتا رہے) لیکن مرتے وقت اس کے دل میں حضرت محمد (ﷺ) کے گھر والوں سے بغض ہو تو وہ (دوزخ کی) آگ میں داخل ہوگا۔1 حضرت عثمان ؓ فرماتے ہیں: حضورﷺ نے فرمایا کہ جس نے اولادِ عبد المطّلب میں سے کسی کے ساتھ احسان کیا اور وہ اس کے احسان کا بدلہ دنیا میں نہیں دے سکا تو اس کا بدلہ میرے ذمہ ہے۔ کل (قیامت کے دن) جب مجھ سے ملے تو لے لے۔2 حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں: جب حضرت عمر ؓ نے حضرت علی ؓ کی صاحب زادی سے شادی کرلی تو میں نے سنا کہ وہ لوگوں کو فرما رہے ہیں: تم مجھے مبارک باد کیوں نہیں دیتے ہو؟ میں نے حضورﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن میرے سسرالی رشتہ اور میرے نسب کے علاوہ ہر سسرالی رشتہ اور ہر نسب ٹوٹ جائے گا (اور اس شادی سے مجھے حضورﷺ کا سسرالی رشتہ حاصل ہوگیا ہے اس لیے مجھے مبارک باد دو)۔3 حضرت محمد بن ابراہیم تیمی ؓ کہتے ہیں: حضرت قتادہ بن نعمان ظفری ؓ نے ایک مرتبہ قریش کی مذمت بیان کی اوران کے خلاف بے اکرامی کے بول بول دیے۔ تو حضورﷺ نے فرمایا: اے قتادہ! قریش کو برا بھلا مت کہو، کیوںکہ تمھیں ان میں ایسے آدمی بھی نظر آئیں گے جن کے اعمال وافعال کے سامنے تمھیں اپنے عمل وفعل حقیر نظر آئیں گے۔ جب تم ان کو دیکھو گے تو ان پر رشک کرو گے۔ اگر مجھے قریش کے سرکش ہو جانے کا خطرہ نہ ہوتا تو اللہ کے ہاں ان کا جو مقام ہے