سفر نامہ ڈھاکہ و رنگون |
§ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف یوں تو دنیا میں کئی طرح کے اسفار ہوتے ہیں لیکن لوگوں کا خدا سے تعلق جوڑنے کے لیے اہل اللہ کا در بدر پھرنا اور ان کی غریب الوطنی من جانب اللہ جن فیوض و برکات کی حامل ہوتی ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں۔ اسی لیے حالت سفر میں اہل اللہ کا خدا سے قرب بڑھ جاتا ہے اور ان کے قلوب پر وہ علوم وارد ہوتے ہیں جو ایک عالَم کو اللہ کا دیوانہ بنادیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ والوں کے اسفار کو مرتب کرنے کا طریقہ رہا ہے تاکہ جس طرح خلقِ خدا ان کے حضر سے فیض اٹھاتی ہے اسی طرح ان کے سفر سے بھی استفادہ کرے ۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا فروری ۱۹۹۸ء میں ڈھاکہ (بنگلہ دیش) اور برما (رنگون) کا سفر ہوا۔ اس سفر کے دوران آپ کے قلب مبارک پر وارد ہونے والے الہامی اور عشق الٰہی سے لبریز مضامین کو کتاب ’’سفرنامہ رنگون و ڈھاکہ‘‘ میں جمع کیا گیا جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔