حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نے فرمایا: اللہ نے مجھے تو (جادو سے) شفا عطا فرما دی ہے اور میں کسی کے خلاف شر وفتنہ کھڑا کرنا نہیں چاہتا۔1 امام احمد ؓکی دوسری روایت میں یہ ہے کہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضور ﷺ کا چھ ماہ تک یہ حال رہا کہ آپ کو ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے آپ بیوی کے پاس گئے ہوں اور حالاںکہ حقیقت میں گئے ہوئے ہوتے نہیں تھے۔ پھر آپ کے پاس دو فرشتے آئے۔ آگے اور حدیث بیان کی۔2 حضرت انس بن مالکؓ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی عورت بکری کے گوشت میں زہر ملا کر حضورﷺ کے پاس لائی۔ حضورﷺ نے اس میں سے کچھ نوش فرمایا (تو آپ کوپتا چل گیا)۔ اس عورت کو آپ کی خدمت میں لایا گیا۔ حضورﷺ نے اس سے اس زہر ملانے کے بارے میں پوچھا تو اس عورت نے صاف کہا: میں آپ کو قتل کرنا چاہتی تھی۔ حضورﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ میرے خلاف تمہارے اس منصوبہ کو ہرگز کامیاب کرنے والے نہیں تھے۔ صحابہ نے عرض کیا: کیا آپ اس عورت کو قتل نہیں کریں گے؟ حضورﷺ نے فرمایا: نہیں۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں: میں زندگی بھر حضورﷺ کے گلے کے کوّے پر اس زہر کا اثر دیکھتا رہا۔1 حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی عورت نے بکری کے گوشت میں زہر ملا کر حضورﷺ کی خدمت میں بطورِ دعوت بھیجا۔ (اس میں سے کچھ کھانے کے بعد) حضور ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: رک جاؤ اس گوشت میں زہر ملا ہوا ہے۔ حضورﷺ نے اس یہودی عورت سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کیا؟ اس عورت نے کہا: یہ معلوم کرنا چاہتی تھی کہ اگر آپ سچے نبی ہیں تو اللہ آپ کو بتا دیں گے (کہ اس میں زہر ہے چناںچہ ایسا ہی ہوا)، اور اگر آپ جھوٹے ہیں تو آپ زہر سے ہلا ک ہو جائیں گے اور لوگوں کی جا ن آپ سے چھوٹ جائے گی۔ (نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ ذٰلِکَ) یہ سن کر حضورﷺ نے اسے کچھ نہ کہا۔2 امام احمد ؓ حضرت ابوہریرہؓ والی اس حدیث جیسی حدیث حضرت ابنِ عباس ؓ سے نقل کرتے ہیں۔ اس میں یہ مضمون بھی ہے کہ جب بھی حضورﷺ کو اس زہر کی وجہ سے جسم میں تکلیف محسوس ہوا کرتی تو آپ سینگی لگواتے۔ چناںچہ ایک مرتبہ سفر میں آپ تشریف لے گئے اور آپ نے اِحرام باندھا اور آپ کو اس زہر کا اثر محسوس ہوا تو آپ نے سینگی لگوائی۔3 حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ خیبر کی ایک یہودی عورت نے ایک بکری کو بھونا اور پھر اس میں زہر ملا دیا اور پھر حضورﷺ کی خدمت میں اسے بھیجا۔ حضورﷺ نے اس کی دستی کو لیا اور اس میں سے نوش فرمانے لگے اور آپ کے ساتھ چند صحابہؓ نے بھی اس کا گوشت کھایا۔ پھر حضورﷺ نے ان سے فرمایا: اپنے ہاتھ روک لو۔ حضورﷺ نے آدمی بھیج کر