حیاۃ الصحابہ اردو جلد 2 - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حضورﷺ نے فرمایا: عائشہؓ۔ میں نے کہا: میں مردوں میں سے پوچھ رہا ہوں۔ حضورﷺ نے فرمایا: ان کے والد۔3 حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضورﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک آدمی گزرا۔ پاس بیٹھے ہوئے اس آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے اس آدمی سے محبت ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا: کیا تم نے اسے بتا یا ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ حضورﷺ نے فرمایا: اسے بتا دو۔ چناںچہ وہ صاحب اس کے پیچھے گئے اور اسے کہا: میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ اس آدمی نے جواب میں دعا دی: أَحَبَّکَ الَّذِيْ أَحْبَبْتَنِيْ لَہٗ جس ذات کی وجہ سے تم نے مجھ سے محبت کی وہ تم سے محبت کرے ۔4 حضرت ابنِ عمرؓ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نبی کریمﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک آدمی نے حضورﷺ کے پاس آکر سلام کیا اور پھر واپس چلا گیا۔ میں نے کہا: مجھے اس آدمی سے محبت ہے۔ حضورﷺ نے فرمایا: کیا تم نے اسے یہ بات بتا دی؟ میں نے کہا: نہیں۔ حضورﷺ نے فرمایا: یہ بات اپنے بھائی کو بتا دو۔ چناںچہ میں اسی وقت وہاں سے چل پڑا اور جا کر اسے سلام کیا، پھر میں نے اس کا کندھا پکڑ کر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کر تا ہوں۔ اس نے کہا: میں بھی آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ اور میں نے کہا: اگر حضورﷺ مجھے اس کا حکم نہ دیتے تو میں یہ (بتانے کا) کام نہ کرتا۔1 حضرت عبد اللہ بن سَرجِسؓ فرماتے ہیں: میں نے حضورﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ میں حضرت ابو ذرؓ سے محبت کرتا ہوں۔ حضورﷺ نے فرمایا: کیا تم نے ان کو یہ بات بتا دی ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ حضورﷺ نے فرمایا: انھیں بتا دو۔ پھر جب میری حضرت ابو ذر سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا: مجھے آپ سے اللہ کے لیے محبت ہے۔ انھوں نے جواب میں مجھے یہ دعا دی: أَحَبَّکَ الَّذِيْ أَحْبَبْتَنِيْ لَہٗ۔پھر میں نے واپس آکر حضورﷺ کو بتایا۔ حضورﷺ نے فرمایا: اپنی محبت کے بتانے میں بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔2 حضرت مجاہد ؓکہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابنِ عباسؓ کے پاس سے گزرا تو حضرت ابنِ عباس نے فرمایا: یہ آدمی مجھ سے محبت کرتا ہے۔ لوگوں نے پوچھا: اے ابو عباس! آپ کو کیسے پتا چلا؟ انھوں نے کہا: اس لیے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں (کیوںکہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے، اگر تمھیں کسی سے محبت ہو تو سمجھ لو کہ اسے بھی تم سے محبت ہے)۔3 حضرت مجاہد ؓکہتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کے ایک صحابی مجھ سے ملے اور پیچھے سے میرا کندھا پکڑ کر انھوں نے کہا: غور سے سنو! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے جواب میں یہ دعا دی: أَحَبَّکَ الَّذِيْ أَحْبَبْتَنِيْ لَہٗ۔ پھر انھوں نے کہا: حضورﷺ نے فرمایاہے کہ جب کسی آدمی کو کسی سے محبت ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اسے بتا دے۔ اگر حضورﷺ نے یہ