ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
ہے کہ کچھ بجا ہے ۔ اس ماحول کے نتائج ہر جگہ یہ نظر آتے ہیں کہ صبح کی جماعت تو کیا اور وقت کی نماز پڑھنا بھی نماز کے پابند لوگوں کو مشکل ہوتا ہے اور آزاد منش بے نمازوں کا ذکر ہی کیا ہے مجید لاہوری مرحوم نے اس ماحول کا سابق دینی ماحول سے مقابلہ دو مصرعوں میں کیا تھا ۔ سابق ماحول ۔ نماز فجر ادا کرتے ہیں پھر قرآن پڑھتے ہیں ! اور موجودہ ماحول ؎ یہ سو کر نو بجے اٹھتے ہیں اٹھ کر ڈان پڑھتے ہیں جن لوگو کو دین اور آخرت کی فکر ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنی مجلس اور اپنے گھروں کے ماحول میں تبدیلی پیدا کریں تا کہ خود بھی پابند ہو سکیں اور اپنے متعلقین کو بھی پابند صوم و صلوۃ بنا سکیں و اللہ الموفق و المعین ط باقی 1346 ھ کی مجلسوں کے ملفوظات لکھے ہوئے محفوظ نہیں ہیں ۔ رمضان المبارک 1347 ھ یہ پہلا رمضان تھا جس میں پورا مہینہ تھانہ بھون میں رہنے کے قصد کی حضرتؒ کو اطلاع دی ۔ ساتھ ہی یہ قصہ پیش آیا کہ اہلیہ کا تقاضا ہوا کہ بزرگوں کے فیوض و برکات سے ہم محروم رہتے ہیں میں ساتھ چلوں تو اپنے حوصلہ کے مطابق ہمیں بھی کچھ حصہ ملے ۔ مجھے یہ اشکال تھا کہ وہاں بھی اہل و عیال ساتھ ہوئے تو فراغ بالی ںصیب نہ ہو گی ۔ اس مسئلہ کا فیصلہ بھی حضرت کی رائے پر رکھا ۔ جواب یہ آیا کہ ساتھ لے آؤ ۔ اس میں جمعیت خاطر کی زیادہ امید ہے اور اس طریق میں جمعیت خاطر کی بڑی اہمیت ہے ہم جس چیز کو جمعیت کے منافی سمجھتے تھے حضرتؒ نے اس کو جمعیت خاطر کا معین قرار دیا ۔ بعد میں اس کی عملی تصدیق اس طرح ہوتی رہی کہ بچوں میں بیماری کا سلسلہ تو چلتا ہی رہتا ہے ساتھ ہوتے ہوئے اس کی طرف توجہ اور مناسب تدبیر میں وہ پریشانی نہیں ہوتی جو باہر