ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
چاہیں تو میں خادمہ ہوں ورنہ مجھے طلاق دے دیجئے ۔ حضرت قرشیؒ یہ سننے کے بعد اپنی اصلی ہیئت و صورت میں آ گئے اور لڑکی ان کیساتھ اسی حالت میں رہنے لگی ۔ حضرت گنگوہیؒ کے تفقہ پر حضرت نانوتویؒ کی شہادت 69 : حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ فرماتے تھے کہ آج کل اگر کوئی یہ قسم کھائے کہ آج میں کسی فقیہ کو ضرور دیکھوں گا وہ اس وقت تک اپنی قسم سے سبکدوش نہ ہو گا جب تک مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کی زیارت نہ کرے ۔ مطلب یہ تھا کہ ہمارے اس خطہ میں صرف حضرت گنگوہیؒ فقیہ کہلانے کے مستحق ہیں اور کوئی نہیں ۔ یہ واقعہ نقل فرما کر حضرتؒ نے فرمایا کہ ہمارے بزرگوں کی جو بات امتیاز کی ہے وہ یہ کہ ان میں کوئی تصنع اور تکلف نہ تھا ۔ بیماری میں حضرت نانوتویؒ کا تیمم نہ کرنا اور حضرت مولانا محمد یعقوبؒ کی تنبیہہ 70 : حضرت نانوتویؒ ایک مرتبہ بیمار ہوئے اور پانی کا استعمال مضر تھا ۔ مگر حضرتؒ تکلیف کے باوجود وضو ہی کرتے تھے ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ کے لئے تیمم جائز ہے کیوں مشقت براداشت کرتے ہیں ۔ مگر مولانا اس عزیمت پر عمل کرنے کے لئے تکلیف و مشقت برداشت کرتے تھے ۔ ایک روز حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ عیادت کے لئے آئے اور یہ حالت دیکھی تو فرمایا کہ ایسی حالت میں رخصت پر عمل کرنے میں احتیاط برتنا میرے نزدیک اچھا نہیں ۔ اللہ تعالی کے سامنے اپنی بہادری جتانے کے مترادف ہے ۔ اس وقت آپؒ کو تیمم کرنے ہی میں زیادہ ثواب ملے گا ۔ مولاناؒ نے انکے فرمانے کو قبول فرمایا ۔ اہل علم کے لئے انتظامی کاموں سے الگ رہنا ہی بہتر ہے 71 : ارشاد فرمایا کہ میں تو اپنے دوستوں کو یہی مشورہ دیتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی ان کو کسی دینی مدرسہ میں درس و تدریس کا موقع نصیب فرماویں تو انتظام و اہتمام کو اپنے لئے قبول نہ کریں کیوںکہ