ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
کرا دیتے ہیں جو بظاہر لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے مگر اس میں ان کی مصلحت مضمر ہوتی ہے اس لئے آدمی کو ابن الوقت ہونا چاہیے اور یہ ابن الوقت وہ ہے جو ابو الوقت کا قسیم و مقابل نہیں بلکہ اس معنی کے اعتبار سے ہر شخص کو ابن الوقت ہونے کی ضرورت ہے اسی کو فرمایا ہے ۔ صوفی ابن الوقت باشد اے رفیق اور فرمایا کہ بعض اوقات ایک کام ہماری نظر میں بہت اہم ہوتا ہے مگر وہ اللہ کے نزدیک کچھ نہیں ہوتا اللہ تعالی اپنے فضل سے وہ کام چھڑا کر اہم کام میں لگا دیتے ہیں ۔ حقیقی خواب میں ایک نور ہوتا ہے ارشاد فرمایا کہ ہم لوگوں کے خواب عموما اصخناث احلام کی قسم سے ہوتے ہیں اور سچے خواب میں ایک نور ہوتا ہے بیان ہوتے ہی اس کی تعبیر سمجھ میں آنے لگتی ہے ۔ ایک اہم نصیحت خواجہ عزیزالحسن صاحبؒ اشرف السوانح لکھنے کے لئے طویل چھٹی لیکر تھانہ بھون میں مقیم تھے ۔ چھٹی ختم پر آ گئی اور کام بہت باقی تھا حضرت نے فرمایا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ مختصر مختصر جو سامنے آوے اس کو لکھ ڈالو پھر جو جو یاد آتا رہے گا اضافے ساری عمر کرتے رہنا ۔ کام اسی طرح ہوتا ہے مگر کوئی بڈھوں کی بات مانتا نہیں ۔ جوانی کے جوش میں جب کام لیکر بیٹھتے ہیں تو یہ خیال کرتے ہیں کہ سبھی کچھ کر ڈالیں جسکا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوتا ۔ نصیحت گوش کن جانان کہ از جان دوست تر دارند جوانان سعادت مند پند پیر دانا را قلب کی نگرانی ہر وقت رکھنا چاہیے ارشاد فرمایا کہ اس طریق تصوف میں قلب کی ایسی حالت ہے جیسے چھوئیں موئیں ہر وقت نگرانی اور رذائل سے تحفظ کی ضرورت ہے ۔ حضرت فاروق اعظم کو دیکھا گیا کہ پانی کا مشکیزہ کاندھے پر لادے ہوئے جا رہے ہیں ۔ سبب پوچھا گیا تو فرمایا کہ دوسرے ملکوں کے وفود آئے ہوئے تھے اس وقت دربار کی ایک شان بن گئی خطرہ پیدا ہوا کہ قلب میں عجب و تکبر پیدا نہ