ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
نے اس کو ترجیح دینے کی ہدایت فرمائی ۔ اور عتاب اس پر ہوا کہ اپؐ نے اس ضابطہ پر توجہ کیوں نہ فرمائی ۔ حضرت معاویہ حضرت معاویہ کے متعلق ایک صاحب کے سوال پر حضرت نے فرمایا کہ انتہائی بات یہ ہے کہ حضرت معاویہ سے گناہ ہو گیا اور فرض کر لو کہ گناہ بھی کبیرہ ہوا مگر اب یہ فیصلہ کرو اگر کسی صحابی سے گناہ سر زد ہو جائے تو ہمیں ان کے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہیے کیا ان کی بد گوئی اور غیبت جائز ہو جاوے گی ۔ دیکھو حضرت ماعز رضی اللہ عنہ کا گناہ کبیرہ یعنی زنا پھر خود رسول اللہ ؐ سے ان پر سزائے رجم جاری کرنا مخصوص احادیث سے ثابت ہے مگر جب ایک صحابی نے حضرت ماعز کی غیبت کی تو حضورؐ نے سختی سے منع فرمایا ۔ الفاظ اور ناموں میں بھی اللہ تعالی نے تاثیر رکھی ہے امام اعظم ابو حنیفہؒ کے پڑوس میں ایک رافضی نے اپنے دو خچروں کا نام ابو بکر اور عمر رکھا تھا ( روافض کی ایسی ذلیل حرکتیں بہت معروف ہیں ) ایک روز ایک خچر نے لات مار کر اس رافضی شخص کا پیٹ پھاڑ دیا ۔ امام اعظمؒ کو خبر ہوئی تو فورا فرمایا کہ یہ وہ خچر ہو گا جس کا نام اس نے عمر رکھا تھا ۔ اس نام کا یہی اثر ہونا چاہیے تھا ۔ تحقیق کی گئی تو اس کی تصدیق ہو گئی ۔ حضرتؒ نے فرمایا کہ ناموں اور الفاظ میں بھی اللہ تعالی نے بڑی تاثیر رکھی ہے ۔ ایک لڑکے کا نام والدین نے کلیم اللہ رکھا وہ اکثر بیمار رہتا تھا میں نے اس کا نام بدل کر سلیم اللہ رکھ دیا اس وقت سے تندرست رہنے لگا کیونکہ کلیم کے معنی معروف مجروح اور زخمی کے ہیں ۔ حضرت شاہ عبد العزیزؒ کی انتہائی زکاوت مولانا فضل حق حیر آبادی اور مولانا صدر الدین صاحب جو علوم عقلیات فلسفہ منطق وغیرہ کے بڑے امام مانے جاتے تھے اور دونوں ادب کے بھی ماہر ادیب تھے ایک مرتبہ ان دونوں