ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
متعلق حدیث میں ہے ۔ من احصھا دخل الجنۃ یعنی ۔ جو شخص ان اسماء الہیہ کا احصاء کرے گا وہ جنت میں جائیگا ۔ اس حدیث میں لفظ احصاء کے متعلق علماء کے دونوں قول ہیں کہ احصاء حفظا مراد ہے یعنی ناموں کا حفظ کر لینا یا احصاء استعمالا مراد ہے کہ ان ناموں کے مقتضی پر عمل کرنا ۔ تو جس طرح لفظ احصاء کی ایک حدیث میں دو تفسیریں کی گئی ہیں اسی طرح آیت قرآن لا تحصوھا میں بھی دونوں تفسیریں ہو سکتی ہیں ۔ 25 شعبان 1354 ھ ابن منصور کے متعلق تحقیق و ارشاد ابن منصور جو عام لوگوں میں منصور کے نام سے مشہور ہیں اور کلمہ انا الحق کہنے پر ان کو قتل کیا گیا تھا ان کے بارے میں سلف و خلف کے اقوال بہت مختلف اور متضاد ہیں ۔ بعض حضرات ان کی بزرگی اور للہیت ہی کے منکر ہیں ۔ بعض ان کو سب اولیاء میں افضل و اعلی مانتے ہیں ۔ حضرتؒ نے فرمایا کہ ابن منصور کے متعلق میری رائے یہ ہے کہ یہ عارف اور صاحب حال تو ہیں مگر صاحب کمال نہیں ۔ حضرت جنید بغدادیؒ کے اصحاب میں سے تھے اور حضرت جنیدؒ ان سے ناراض تھے ۔ پھر فرمایا میرا تجربہ یہ ہے اور اس کے شواہد میرے پاس موجود ہیں کہ شیخ اگر کسی سے ناراض ہو جاوے تو آخرت میں تو اس کی تباہی لازم نہیں ۔ لیکن دنیا میں ضرور کسی عقوبت میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ یہی تجربہ ہے اس الہام کی مخالفت میں جو قوت کے ساتھ وارد ہو کہ اس کی مخالفت کرنے سے کم از کم دنیا میں کسی مصیبت میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ امراء اہل دنیا سے اہل اللہ کی ملاقات اور اسکا ادب ارشاد فرمایا کہ دنیا کے امراء و رؤساء اگر کسی عالم یا ولی سے ملاقات کے لئے آویں تو