ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
لن تحصوا و لکن سد دوا وقار بوا ۔ یعنی ۔ تم ان تمام پابندیوں کو مکمل طور پر پورا نہ کر سکو گے جو تم پر عائد کی گئی ہیں لیکن اپنے آپ کو درست رکھنے اور قریب قریب رہنے کا انتظام و اہتمام کر لو تو یہ بھی کافی ہے ۔ پھر فرمایا کہ بدعت کے ممنوع و نا جائز ہونے کی ایک ذوکی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ انسان کی خدا داد آزادی کو سلب کرتی ہے کہ اللہ تعالی نے صدقہ کا ثواب کسی کو پہنچانے کے لئے کوئی قید نہیں رکھی بس دل میں نیت کر لینا یا زبان سے کہہ دینا کہ اس کا ثواب فلاں کو پہنچے یہ کافی ہے اس پر کچھ قرآن کی سورتیں پڑھنے پڑھوانے کی پابندیاں جو لوگوں نے اپنے اوپر لگا لیں خود بھی اس سے کافی پریشان ہوتے ہیں ۔ کسی کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب اس شخص پر بہت خفا ہوتے تھے جو ان کی تعظیم کے لئے کھڑا ہو ۔ ( انتہی ) ( جو حضرات مقتداء ہیں ان کے لئے یہی مناسب ہے کہ اس فعل پر نا پسندیدگی اور ناراضی کا اظہار کریں اگرچہ دوسروں کے لئے ایسے وقت جب کوئی بزرگ عالم مجلس میں آئے تعظیما کھڑا ہو جانے کی اجازت ہے ) حنفی اور محمدی فرمایا کہ بہت سے غیر مقلد حضرات اپنے کو محمدی کہتے اور لکھتے ہیں اور حنفی شافعی کہنے کو شرک قرار دیتے ہیں ۔ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے فرمایا کہ اگر حنفی شافعی شرک ہے تو محمدی کہنا کیوں شرک سے خارج ہو گیا ۔ جہاد 1857 ء فرمایا کہ تھانہ بھون اور شاملی میں جو اس وقت جہاد ہوا اس کے امیر المومنین ہمارے سید