ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
کہاں رہتے ۔ میں نے انس کے لئے تمھیں اپنے ساتھ کر لیا ہے لالہ جی غصہ میں بھر کر بولے ، ، مگا مگا اوت کے اوت ، نہ خود چلیں نہ دوسرے کو چلنے دیں ۔ ماموں صاحب نے یہ حکایت نقل کر کے فرمایا کہ آج کل اللہ کے راستہ میں لوگوں کا یہی حال ہے کہ خود تو چلتے ہی نہیں ۔ کوئی دوسرا چلنا چاہے تو اس کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں ۔ نفس کی اصلاح کبھی مال کے خرچ کرنے سے ہوتی ہے کبھی خرچ نہ کرنے سے 80 : ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب جو میرے مخصوص دوستوں میں ہیں انہوں نے بعض رذائل کی اصلاح میں بار بار خلاف ورزی ہو جانے سے تنگ ہو کر اپنے نفس پر بطور سزا ایک بڑی رقم ماہوار صدقہ کرنا تجویذ کر لیا ۔ مجھے اطلاع ہوئی تو میں نے منع کر دیا کہ تمھیں ایک پیسہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ میں جانتا تھا کہ ہ خرچ کریں گے تو تشویش میں پڑ جائیں گے اور اہل و عیال کے حقوق جو ان کے ذمہ ہیں ان میں کوتاہی ہو گی ۔ (26 ربیع الثانی 1359 ھ ) ملفوظات رمضان 1348 ھ حجاج بن یوسف ظالم پر بھی کوئی جھوٹا الزام لگائے گا تو سزا پائے گا حجاج بن یوسف اس امت کا سب سے بڑا ظالم مشہور ہے مگر کسی بزرگ کی مجلس میں ایک شخص نے اس پر کوئی الزام لگایا اور غیبت کی تو انہوں نے فرمایا کہ وہ اگرچہ ظالم و فاسق ہے مگر حق تعالی کو اس سے کوئی دشمنی نہیں ۔ وہ جس طرح دوسرے مظلوموں کا انتقام حجاج سے لے گا ۔ اسی طرح اگر کوئی حجاج پر ظلم کرے گا تو اس سے بھی انتقام لیا جائے گا ۔ اختلاف مسلک کی صورت میں ضابطہ تعلقات باہمی 1 ۔ ارشاد فرمایا کہ جن لوگوں سے خاص مشرب کا اختلاف ہو ۔ ان سے نہ از خود ملنے ( اور مجالست ) کی کوشش کی جائے نہ ترک ملاقات کی ۔ وقت پر جو صورت پیش آ جائے اسی میں مصلحت سمجھی جائے ۔ انقباض طبعی غیر اختیاری ہے اس کی پرواہ نہ کی جائے کہ مقتضائے غیرت بھی ہے ۔ البتہ