ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
صورت میں تو گلستان پر عمل کرو اور معاملہ کرنے میں بوستان پر ۔ احقر کہتا ہے کہ حدیث میں بھی اس طرح کے بظاہر مختلف ارشادات آئے ہیں ۔ ایک حدیث میں اھل الجنتہ بلہ فرمایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نیک لوگ سب بھولے بھالے ہوتے ہیں اور ایک دوسری حدیث میں ارشاد ہے کہ مومن ذہین صاحب فراست ہوتا ہے وہ کسی کے دھوکے میں نہیں آتا ۔ ان دونوں حدیثوں کا یہی محمل ہے کہ پہلی حدیث میں مؤمن کا یہ حال بتلایا ہے کہ وہ دوسروں کے عیوب پر نظر نہیں کرتا ۔ اپنے کام سے کام رکھتا ہے اور دوسری حدیث میں معلامات کے اندر احتیاط کرنے کی تلقین ہے تا کہ دھوکہ نہ کھائے ۔ و اللہ اعلم طریق تصوف میں ترک تعلقات اور ترک عزائم ارشاد فرمایا کہ میرے نزدیک اس طریق کا پہلا قدم یہ ہے کہ آدمی تمام تعلقات سے یکسو ہو کر اصلاح باطن کی فکر میں لگے اور اپنے سب عزائم اور ارادوں کو بھی شیخ کے حوالے کر کے فارغ ہو جائے ۔ تعلقات اس طریق میں سخت مضر ہیں بلکہ عزم تعلقات بھی مضر ہے ۔ کسی شخص میں کوئی عیب دیکھو تو اسکے دوسرے کمالات سے قطع نظر نہ کرو ارشاد فرمایا کہ میرا تجربہ ہے کہ جو عورتیں انتظام میں پھوہڑ ( بد نظم ) ہوتی ہیں ان میں جوہر عفت پورا ہوتا ہے اگر کوئی شخص اس میں مبتلا ہو تو اس کو چاہیے کہ اس کی عفت و پاکدامنی کے اعلی وصف کا استحضار کیا کرے تا کہ دل کی کدورت دور ہو جائے ۔ قرآن کریم کی یہی تعلیم ہے عسی ان یجعل اللہ فیھن خیرا کثیرا ۔ یعنی ۔ کچھ بعید نہیں کہ اللہ تعالی ان میں ہی خیر کثیر اور بڑی بھلائی عطا فرما دیں ۔ بیوی کو واجب نفقہ سے کچھ زائد دینے کا مشورہ ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنے دوستوں کو مشورہ دیا ہے کہ بیوی کو جو تم بطور نفقہ کے دیتے ہو وہ