ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
آسان بھی ہے لیکن یہ بتلاؤ کہ تم خدا بننے کے لئے پیدا ہوئے ہو یا بندہ بننے کے لئے ؟ اس جملے سے آنکھیں کھل گئیں اور اس فن سے نفرت ہو گئی ۔ مولوی غوث علی شاہ پانی پتیؒ کے متعلق فرمایا کہ ہمارے بزرگوں کی تحقیق ان کے بارہ میں یہ ہے کہ وہ صادق تو تھے کامل نہ تھے ۔ ایک اہم عمل ارشاد فرمایا کہ الحمد للہ میں اپنی طبیعت کو عقل پر غالب نہیں آنے دیتا اور عقل کو شریعت پر غالب نہیں آنے دیتا ۔ ازواج مطہرات کے لئے سال بھر کا نفقہ ارشاد فرمایا کہ رسول اللہؐ نے ازواج مطہرات کو سال بھر کا نفقہ دے دینے کی سنت جاری فرما کر امت کے لے آسانی فرما دی کہ وہ بھی اتباع سنت کر سکیں ورنہ آپ کا اور آپ کے اہل وعیال کا توکل اس قدر قوی تھا کہ اس کی حاجت نہ تھی ۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے چھوٹے بچوں سے کلام کے وقت بڑے آدمی تتلا کر بچوں کی طرح بولتے ہیں تا کہ ان کو بولنا آسان ہو جائے ۔ ارشاد فرمایا کہ امت محمدیہ کا کمال اسی میں ہے کہ ہر شخص دوسروں کو اپنے سے بڑا سمجھے ۔ اس طرح سب بڑے ہو جاتے ہیں ورنہ کوئی بھی بڑا نہیں رہتا ۔ معمولات سلف ارشاد فرمایا کہ سلف صالحین کے تین معمول تھے ۔ نماز تلاوت ، ذکر ، متاخرین نے صرف ذکر کو تو رکھا باقی کو چھوڑ دیا ۔ اسی لئے ناقص رہے ۔