ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
اور سب مسلمانوں کے لئے دین و دنیا کے سارے مقصد کی دعاء آ جاتی ہے وہ یہ ہے اللھم کل خیر لکل مسلم و مسلمۃ ، حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب کی حکیمانہ نصیحت 30 : فرمایا حضرت مولانا محمد یعقوبؒ بڑے حکیم اور دانش مند تھے ۔ اپنے طلباء اور مریدین کو نصیحت فرماتے تھے کہ علمی سبق ہو یا ذکر و تسبیح ۔ اس کے لئے جتنا وقت متعین کیا ہے اس کو بالکل آخر تک نہ پہنچاؤ ذرا پہلے چھوڑ دو ۔ اس کا اثر یہ ہو گا کہ دوبارہ اس کام کی طرف رغبت ہو گی اور اگر آخر تک پہنچا کر اور تھک کر چھوڑا تو دوسرے وقت اس کی طرف رغبت جلد نہ ہو گی جیسا اطباء کا قول ہے کہ کھانا بالکل پیٹ بھر کر نہ کھاؤ بلکہ تھوڑی سی بھوک اور رغبت باقی ہو اس وقت چھوڑ دو تو دوسرے وقت کھل کر بھوک لگے گی ۔ اور فرمایا کہ بچوں کا کھیل چکٹی یا چکڈور دیکھتے ہو کہ جب اس کو چلاتے ہیں تو تھوڑا سا ڈورا اس پر لپٹا ہوا دیتے ہیں تا کہ وہ آسانی سے واپس آ جائے اگر پوری ڈور کھول دیں تو پھر لپیٹنے اور واپس آنے میں بڑی دیر لگتی ہے ۔ نو عمر لڑکوں سے اختلاط میں احتیاط لازم ہے 31 : فرمایا کہ میں نے اپنے لوگوں کو ممانعت کر دی تھی کہ تصنیف کے کمرہ میں جہاں میں تنہا ہوتا ہوں کسی نو عمر لڑکے کو نہ بھیجا کریں مجھے اپنے نفس پر اعتماد نہیں اس کا اثر یہ ہوا کہ خانقاہ کے سب لوگ لڑکوں سے پرہیز اور احتیاط کرنے لگے ۔ اصلاح خلق میں حسن تدبیر کے چند واقعات جگر مراد آبادی شاعر مرحوم کی شراب سے توبہ کا واقعہ 32 : شاعرانہ آزادی کے زمانہ میں مرحوم کو اس بلاء کی عادت پڑ گئی تھی مگر قدرت نے دل میں