ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
اس پر حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ جو اس وقت دار العلوم کے شیخ الحدیث اور صدر مدرس اور صاحب کشف و کرامات بزرگ تھے انہوں نے اللہ تعالی سے دعاء کی کہ یا اللہ اس مدرسہ میں پڑھنے والوں کو معاشی پریشانی پیش نہ آئے ۔ پھر فرمایا کہ من جانب اللہ مجھ سے وعدہ ہو گیا ہے کہ اس دار العلوم سے کسی تعلق رکھنے والے کی آمدنی دس روپیہ ماہوار سے کم نہ ہو گی ۔ یہ آج سے تقریبا سو سال پہلے کا واقعہ ہے اس وقت کے دس روپیہ آج کل کے ڈیڑح سو دو سو روپے کے برابر تھے ۔ کسی کا پیچھے سے پکارنا آداب معاشرت کے خلاف ہے 35 : فرمایا کہ امام اعظم ابو حنیفہؒ نے امام یوسفؒ کو ایک وصیت یہ بھی فرمائی تھی کہ جو شخص تمھیں پیچھے سے پکارے اس کو جواب نہ دو ۔ کیونکہ یہ طریقہ جانوروں کو ہکانے کا ہے اس نے تمھارے ساتھ وہ معاملہ کیا جو جانوروں کے ساتھ کیا جاتا ہے اس لئے مستحق جواب نہیں ۔ معاشی پریشانی کا علاج آمدنی بڑھانے کے بجائے خرچ کم کرنا ہے 36 : فرمایا کہ الہی بخش صاحب رئیس میرٹھ حکیمانہ دماغ رکھتے تھے انہوں نے ایک بڑے کام کی بات فرمائی کہ لوگ معاشی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اس کی تو بہت فکر کرتے ہیں کہ آمدنی بڑھائیں جو عادۃ ان کے اختیار میں نہیں ۔ مگر اس کی فکر نہیں کرتے کہ خرچ گھٹائیں خصوصا غیر ضروری اخراجات کو بہت کم کریں حالانکہ یہ ہر ایک انسان کے اختیار میں ہے ۔ ضابطہ کی پابندی کا ایک عجیب نمونہ 37 : ارشاد فرمایا کہ ریاست بھوپال کے ایک وزیر صاحب ضابطہ کے بڑے پابند تھے ۔ اپنی