ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
ہمیں آپؐ کے مقام سے نیچے ہی رہنا مصلحت ہے اور پھر سابق معمول کے مطابق آٹا چھان کر پکنے لگا ۔ تنبیہ مگر یہ صورت ان سنتوں کے متعلق درست ہے جو مقاصد شرعیہ میں سے نہیں ہیں جیسے آٹے کا بغیر چھانے استعمال ۔ اور سنن مقصودہ میں ہر مسلمان پر لازم ہے کہ آںحضرتؐ کے عمل کی نقل پوری اتارنے کی کوشش کرے ۔ ( محمد شفیع ) مولانا فیض الحسن سہارنپوری آپ سے کسی نے وہابی اور بدعتی کی تعریف پوچھی تو فرمایا کہ وہابی بے ادب با ایمان اور بدعتی با ادب بے ایمان کا نام ہے ۔ کسی موقع پر اشعار ذیل پڑھے ۔ موقع محل یاد نہیں رہا مگر اشعار مفید ہیں اس لئے لکھتا ہوں ( ولنعم ماقیل ) تاجر ماجنس در و از راہ دور آوردہ است از برائے داغ دل آتش ز طور آوردہ است حضرت گنگوہیؒ کے مکتوبات میں ہے ؎ نیست کس را از حقیقت آ گہی جملہ می میر ند بادست تہی خود حضرتؒ کا ایک شعر ؎ اندرین رہ ہرچہ می آید بدست حیرت اندر حیرت اندر حیرت ست عمل تسخیر کے متعلق حضرت مولانا محمد یعقوبؒ کا ارشاد ارشاد فرمایا کہ بچپن میں مجھے تعویذات کا بہت شوق تھا ۔ ایک بیاض میں بہت سے تعویذات جمع کر رکھے تھے جو عرصہ ہوا جلا دی ۔ اور فرمایا کہ میں نے حضرت مولانا محمد یعقوبؒ سے عرض کیا کوئی ایسا عمل بھی ہے جس سے مؤکلات مسخر ہو جائیں ۔ حضرت نے فرمایا کہ ہاں ہے اور