ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
مبتلا کر دے ۔ پھر فرمایا ہم دوسروں کے عیب و صواب کو کیا دیکھیں جبکہ اپنا ہی حال معلوم نہیں کہ انجام کیا ہونے والا ہے بہت ڈر لگتا ہے ۔ حق تعالی ہی اپنے فضل سے نجات عطا فرما دیں تو بیڑا پار ہو ۔ گہ رشک برد فرشتہ بر پاکی ما گہ خندہ زندد یو زنا پاکی ما ایمان جو سلامت بہ لب گور بریم احسنت برمن چستی و چالاکی ما اللہ کی نعمتوں کی قدر شناسی ہر چھوٹی بڑی نعمتوں کی حفاظت حضرتؒ کسی ادنی سی مفید چیز کو ضائع نہ کرتے تھے ۔ ڈاک میں آئے ہوئے سفید کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں اور ستلی کے ٹکڑوں کو بھی جمع کر لیتے ہیں کاغذ کے چھوٹے ٹکڑے تعویذات اور روز مرہ کی ضرورت کی پرچیاں لوگوں کے پاس بھیجنے میں کام آتی تھیں کچھ بڑے کاغذ ہوئے تو انہیں سی کر کاپی یاد داشت وغیرہ لکھنے کی بنا لی جاتی ہے ۔ کل ایک ایسی ہی کاپی بنائی جس میں اوراق کچھ چھوٹے بڑے آ گے پیچھے تھے اس وقت تو رکھ دیا آج فرمایا کہ بار بار قلب میں تقاضا ہوتا تھا کہ ان اوراق کو کاٹ کر برابر کر دوں پھر میں اس کو دفع کرتا تھا کہ فضول کام ہے لیکن یہ تقاضا بار بار ہوتا ہی رہا یہاں تک کہ اٹھا کر اوراق کاٹ دیئے کیونکہ خوامخواہ قلب مشوش ہوتا تھا ۔ پھر فرمایا کہ طبیعت کی ساخت ہی ایسی واقع ہوئی ہے کہ بے ڈھنگی چیز سے وحشت ہوتی ہے ۔ ایک خواب اور تعبیر فرمایا کہ حضرت حاجی صاحبؒ کی خدمت میں ایک صاحب نے اپنا خواب بیان کیا کہ ہمارے فلاں بزرگ کو دیکھا کہ بالکل ننگے ہیں ۔ حضرتؒ نے فرمایا کہ تجرد عن الدنیا ( ترک دنیا ) کی طرف اشارہ ہے پھر فرمایا کہ ایسے خواب عام مجلس میں بیان نہ کرنا چاہیے معلوم نہیں کہ سننے والوں نے کیا کیا سمجھا ہو گا ۔ ایک صاحب نے اپنا خواب حضرت حاجی صاحب سے بیان کیا کہ میں نے دیکھا ہے کہ