ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
کسل کیونکہ جس طرح پیٹ بھرنے کا کسل قلب کو مشوش کر کے ملائکہ سے بعد کا سبب بنتا ہے ایسے ہی بھوک کی کلفت جو مشوش کرے وہ بھی مانع تشبہ با ملایک ہے ۔ حضرت حاجی صاحب نے فرمایا تھا کہ اس طریق میں اصل چیز جمعیت خاطر ہے تشویش کے اسباب سے بہت بچنا چاہیے ۔ کاملین کے لئے تو بڑی بڑی چیزیں بھی جمعیت خاطر میں خلل انداز نہیں ہوتیں مگر مبتدے نے اور صضعفاء کیلئے ذرا ذرا سی مخالف چیز تشویش قلب کا سبب ہو کر جمعیت خاطر کو رخصت کر دیتی ہے ۔ فرمایا کہ میں تو ضعفاء کو اسی لئے یہ مشورہ دیتا ہوں کہ معاش اور گزارے کا اتنا سامان کر لیا جاوے جس سے تشویش سے نجات ہو پریشانی نہ ہو ۔ اور اصل یہ ہے کہ لوگوں کے مزاج اور مذاق مختلف ہیں بعض کو سامان جمع ہونے سے تشویش ہوتی ہے اور بعض کو نہ ہونے سے ۔ اس لئے ہر ایک مزاج کے لئے نسخہ جدا ہے اور اولیاء اللہ میں دونوں طرح کے نظائر موجود ہیں ۔ ایک نہایت اہم ارشاد فرمایا کہ سالک کو چاہیے کہ ہمیشہ اپنے شیخ کی تعلیم و ہدایت کا پیرو رہے ۔ فن کی کتابیں دیکھ کر خود عمل کرنا غلطی ہے ۔ فرمایا کہ فن کی کتابیں مبتدیوں کے لئے نہیں بلکہ منتہی اور ماہرین کے لئے ہوتی ہیں ۔ مبتدی کی کتاب تو اسکا شیخ ہے اس کو دیکھے اس سے پوچھے اور عمل کرے ۔ جیسے طب اور ڈاکٹری کی کتابیں حکیموں ڈاکٹروں کے لئے ہیں وہ ہی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں مریض خود ڈاکٹری کی کتابیں دیکھ کر استعمال کرنے لگے تو اس کی جان کو خطرہ ہے ۔ ارشاد فرمایا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ اپنے بڑوں کے مشورہ کا پابند رہے خودرائی سے کام نہ کرے ۔ اور فرمایا کہ اگر کوئی شخص ایسا ہو جس کے سر پر کوئی ضابطہ کا بڑا موجود نہ ہو تو وہ کیا کرے ارشاد فرمایا کہ اس کے متعلق بھی اللہ تعالی نے مجھے ایک بھاری علم عطا فرمایا ہے وہ یہ کہ ایسا شخص اپنے چھوٹوں کو ہی جمع کر کے مشورہ کرے ۔ سب کی رائے سنکر جس کی رائے پر اس کا قلب مطمئن ہو جائے اس