ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
حصہ پہلے بھی البلاغ میں شائع ہو چکا ہے باقی یہاں یکجا کر دئیے گئے ہیں اور 57 ء کے بعد 59 ۔ 60 ۔ 61 ۔ 62 ۔ ھ کے ملفوظات جو متفرق اوقات میں لکھے گئے وہ بھی پہلے درج ہو چکے ہیں ۔ چونکہ ملفوظات میں تاریخی ترتیب کی کوئی خاص حاجت نہ تھی اس لئے ابتداء اشاعت کے وقت یہ ترتیب محفوظ نہ رہی ۔ تاریخی اعتبار سے اشاعتہ میں تقدیم تاخیر ہو گئی تا ہم بہت سے مواقع میں تاریخ کا اظہار کر دیا گیا ہے ۔ احقر کے پاس جو ضبط شدہ ملفوظات حکیم الامۃ قدس سرہ کا مختصر سا ذخیرہ مسودات کی شکل میں تھا بحمد للہ اسکا ضروری انتخاب لے کر یہ مجموعہ آج پورا ہو گیا ۔ جس سے اس مجلس مبارک کا دھندلا سا نقشہ کچھ سامنے آ جاتا ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ اس کا نقشہ کھینچنا ہمارے بس کی بات نہیں دیکھا تھا بس ایک خواب سا معلوم نہیں کیا اب تک اثر خواب ہے معلوم نہیں کیوں تمت