ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
راہ روی اور پریشانی اور مبتلائے آفات ہونے کا تذکرہ ہوا ۔ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کی نظر میں قوم کی اصلاح کی تدبیر کیا ہے علامہ شبلی نے کہا قوم کی اصلاح صرف وہ لوگ کر سکتے ہیں جن کا قوم پر مکمل اثر ہو اور یہ اثر بغیر تقدس کے نہیں ہو سکتا بغیر تقوی اور کثرت عبادت و ذکر اللہ ۔ کے حاصل نہیں ہو سکتا ۔ مہمان کافر کا اکرام اور دینی مضرت سے احتیاط 59 : ارشاد فرمایا کہ اگر مسٹر گاندھی بھی میرے پاس آئیں تو میں ان کا بھی اکرام کروں گا مگر ایک شرط ضرور لگاؤں گا کہ اپنے خیالات کی تبلیغ کرنے یہاں موقع نہ دیا جائے گا ۔ سیاسی تدابیر جو خلاف شرع ہوں مسلمانوں کے لئے مفید نہیں ہوتیں کفار کے لئے مفید ہوں تو اس سے دھوکا نہ کھائیں 60 : ارشاد فرمایا کہ سیاسی تدابیر جو کفر و اسلام سے مرکب ہوں جب اس کو کفار اختیار کرتے ہیں تو اسلام سے قریب ہوتے ہیں ۔ اس لئے کامیاب ہوتے ہیں اور جب مسلمان ان تدابیر کو اختیار کریں تو کفر سے قریب ہوتے ہیں اس لئے نا کام ہوتے ہیں مسلمان قوم کا ایک خاص مزاج ہے اس کو کفار کی اقوام کے مزاج پر قیاس کرنا ایسا ہی غلط ہے جیسا ایک " بوجھ بجھکڑ کا قیاس ،، مشہور ہے کہ گاؤں کا ایک آدمی کجھور کے درخت پر چڑھ گیا اور اب وہاں سے اترنا چاہا تو گرنے کا خطرہ ہوا ۔ شور مچایا کہ لوگو میری جان بچاؤ ۔ کسی طرح یہاں سے اتارو ۔ لوگ جمع ہو کر اپنے بوجھ بجھکڑ کے پاس گئے اور تدبیر پوچھی اس نے کہا کہ ایک مضبوط لمبا رسا لو اور درخت کے اوپر پھینک دو ۔ اس شخص سے کہو کہ اپنی کمر میں باندھ لے پھر تم سب مل کر جھٹکا دو وہ نیچے آ جاوے گا ۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہاں سب عقلمند ہی لوگ جمع تھے ۔ اس کے کہنے پر پورا عمل کیا ۔ کھجور پر چڑھا ہوا انسان ایک منٹ میں نیچے آ رہا مگر ہڈی پسلی کوئی سالم نہ رہی اور دم توڑ دیا ۔ یہ لوگ اپنے مرشد بوجھ بجھکڑ کے