ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
داستان فصل گل را از نظیری می شنو ! عند لیب آ شفتہ ترمی گوید ایں افسانہ را مجالس حکیم الامت بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ و کفی و سلام علی عبادہ الذین اصطفی سیما علی سیدنا المصطفی و من بھدیہ اھتدے یا رب کجاست محرم را زے کہ یک زمان ! دل شرح آن دہد کہ چہ دید و چہا شنید ! اسلام کے قرن اول سے لے کر آج تک ہر زمانے میں خلق اللہ کی تعلیم و تربیت اور اصلاح اعمال و اخلاق کے لئے علماء اور اولیاء اللہ کی مجلسیں نسخہ اکسیر ثابت ہوئی ہیں ۔ احقر نا کارہ کو حق تعالی نے ایک ایسے ماحول میں پیدا فرمایا جہاں شروع ہی سے ان مجالس کے تذکرے سنے ۔ والد ماجد حضرت مولانا محمد یسین صاحبؒ قطب عالم حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی قدس سرہ کے مرید خاص حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ کے شاگرد اور سبھی اکابر دیو بند کی خدمت سے فیض یافتہ اور ان بزرگوں کا زندہ تذکرہ تھے ۔ اسی ماحول میں آںکھ کھولی حضرت گنگوہی قدس سرہ کے تذکرے سنے اور بچپن کے لا شعوری دور کی باتیں بھی یاد ہیں کہ جب گھر میں کوئی فکر و پریشانی کی بات ہوئی تو گنگوہ کو دعاء کے لئے خط لکھا جا رہا ہے ۔ حضرت کے دعائیہ کلمات جواب میں آئے تو سنائے جا رہے ہیں ۔ یہ بھی سنتا تھا کہ میرا نام محمد شفیع بھی حضرت ہی کا تجویذ فرمایا ہوا نام ہے اور جب قرآن مجید پڑھنے کے لئے