ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
اکبر شاہ اکبر شاہ کی غلط کاریاں غلط عقیدے اور عمل بہت معروف ہیں مگر میں نے کسی تاریخ میں دیکھا ہے کہ اس نے مرنے سے پہلے علماء کو جمع کر کے سب کے سامنے توبہ کی ہے اس لئے ان کو بھی حقیرنہ سمجھیں بلکہ ؎ ہیچ کافر را بخواری منگرید حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ نے ایک ہندو بنیئے کو مرنے کے بعد خواب میں دیکھا کہ جنت میں ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ تم یہاں کیسے آئے ۔ اس نے کہا کہ میں نے مرنے سے پہلے کلمہ اسلام پڑھ لیا تھا وہ مقبول ہو گیا ۔ سر سید بانی علی گڑھ کی نظر میں علماء دیو بند سر سید کے متعلق فرمایا کہ اس شخص میں مسلمانوں کی قومی ترقی کا جذبہ اور محبت مخلصانہ تھی اپنے مخالفین تک کو بھی نفع پہنچانے سے دریغ نہ کرتے تھے ۔ میں نے ان کے اخبار تہذیب الاخلاق میں چھپا ہوا دیکھا ہے کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ اور مولانا محمد قاسم صاحبؒ بانی دار العلوم دیو بند کے متعلق لکھا تھا کہ یہ لوگ فرشتہ خصلت ہیں اور حضرت گنگوہیؒ کی بھی تعریف کرتے تھے ۔ ایک بزرگ عالم ایک مرتبہ علی گڑھ کالج میں گئے لوگوں نے کالج دکھلایا اور سر سید سے بھی ملاقات کرائی ۔ وہ فرماتے تھے کہ جب تک میں بیٹھا رہا بزرگوں کا تذکرہ کرتے رہے ۔ اسی سلسلہ میں شاہ اسحق صاحبؒ کا ذکر کرنے لگے کہ لوگ ان کو شدید اور سخت سمجھتے ہیں حالانکہ وہ صرف اپنے نفس پر سخت تھے دوسرے لوگوں کے لئے بہت نرم تھے اور میں نے سنا ہے کہ مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی صاحبؒ بھی ایسے ہی ہیں ۔ بچوں کی ذہانت ، ایک خاص مثال فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے ایک حکایت سنائی تھی کہ ایک ریاست