ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
ظفر احمد صاحب عثمانی دام بر کاتہم شیخ الحدیث دار العلوم الاسلامیہ ٹنڈ والہ یار سندھ کی خدمت میں پیش کرنے کی درخواست کی تو اولا مولاناؒ نے جواب میں تحریر فرمایا : " حضرت نے اپنے مواعظ و ملفوظات کی اشاعت کے لئے اپنے بعد جن حضرات کے دیکھنے کی شرط بیان فرمائی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ضبط کرنے والا ان حضرات سے علم و معرفت میں کم ہو جن کا نام شرط میں ہے ۔ اگر ضابطہ ان حضرات سے علم و معرفت میں زیادہ ہو تو ظاہر ہے وہ اس شرط سے مستثنی ہو گا ۔ میں آپ کے ضبط کردہ مجالس حکیم الامت پر کسی کی نظر کی ضرورت نہیں سمجھتا ۔ ( والسلام ) دعا کا محتاج ۔ ظفر احمد عثمانی ۔ 15 محرم 1393 ھ لیکن مولانا کے اس ارشاد کے باوجود احقر نے یہ ارادہ کیا کہ جب صراحۃ حضرت کے حکم کی تعمیل بذریعہ حضرت مولانا ظفر احمد صاحب ہو سکتی ہے تو اس تاویل پر کیوں عمل کیا جائے اس لئے پورہ مسودہ حضرت مولانا عثمانی کی خدمت میں بھیج دیا جس کے جواب میں حضرت موصوف نے تحریر فرمایا ۔ مکرمی المحترم مفتی محمد شفیع صاحب دامت بر کا تہم السلام علیکم و رحمۃ اللہ ! آپ نے مجالس حکیم الامت کا مسودہ بھیج دیا ہے ۔ تو میں نے کسی قدر بالا ستیعاب اور باقی سر سری نظرسے دیکھ لیا ہے ما شاء اللہ خوب ضبط فرمایا ہے ۔ بعض مقامات پر روابط کا کو کی میں سے رہ گیا ہے اس کو درست کر دیا جائے بعض جگہ عبارت مغلق ہے اس کو واضح کر دیا جائے ۔ آپ کے حکم کی تعمیل کر دی ہے ورنہ آپ کے ضبط کردہ ملفوظات کیلئے کسی کے دیکھنے کی ضرورت نہ تھی ۔ میرے لئے خاص طور سے دعائے عافیت ظاہری و باطنی و حسن خاتمہ فرماتے رہیں ۔ والسلام ظفر احمد عثمانی 22 محرم 1393 ھ