ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
|
پر عمل کرے ۔ اس طریق میں خود رائی کی آفت سے بھی نجات ہو گی اور مشورہ کی برکت سے اللہ تعالی خیر کی طرف ہدایت بھی فرما دیں گے ۔ حضرت خضرؑ کی حیات و ممات میں اختلاف ارشاد فرمایا کہ اس مسئلے میں اختلاف معروف ہے حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب نے حیات کے قول کو اختیار فرمایا اور یہ کہ ہر سو سال کے بعد ان کا شباب عود کر آتا ہے اس لئے ضعف نہیں ہوتا ۔ حضرت مجدد الف ثانی کے نزدیک ان کی وفات ہو چکی ہے اور اہل کشف کو جو ان کے تصرفات دنیا میں محسوس ہوتے ہیں یہ تصرفات روحانی ہیں جو موت کے بعد بھی قائم رہتے ہیں ۔ لباس میں تکلف بیکاری اور پست ہمتی کی علامت ہے ارشاد فرمایا کہ میں جب کسی کو دیکھتا ہوں کہ لباس پوشاک میں تکلف کا پابند ہے تو دو چیزوں پر استدلال کرتا ہوں ایک یہ کہ یہ نکما آدمی ہے دوسرے یہ کہ پست حوصلہ ہے کیونکہ اگر یہ کام کا ہوتا اور کسی بڑے مقصد کی طرف اس کی نظر ہوتی تو اس میں وقت ضائع نہ کرتا ۔ نباشند اہل باطن در پئے آرایش ظاہر بزرگان دیو بند کا امتیازی وصف ارشاد فرمایا کہ اپنے بزرگوں میں جو خاص بات امتیاز کی ہے وہ یہی ہے کہ ان میں کوئی تصنع اور امتیاز نہیں ۔ عوام کے ساتھ رلے ملے رہتے ہیں ۔ گنگوہ کے ایک حافظ معلم قرآن حافظ حسین علی صاحب گنگوہ میں ایک متقی بزرگ تھے ۔ وہاں لال مسجد میں امام اور مسجد کے مکتب میں بچوں کے معلم تھے ایک مرتبہ کچھ گاؤں کے لوگ آئے اور ان کو اپنے یہاں لیجانا چاہا ۔ انہوں نے فرمایا کہ بھائی میں حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہیؒ کا خادم ہوں اپنے کام میں خود مختار نہیں ۔ حضرت سے اجازت لے لو تو چلا جاؤں گا ۔ ان لوگوں نے حضرت سے عرض کیا تو