ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
ہو کر فرمایا کہ مولوی محمد قاسمؒ نے تمھیں فقط مولوی ہی نہیں بنایا بلکہ فقیر بھی بنا دیا ہے ۔ رمضان المبارک 1350 ھ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحبؒ گنج مراد آبادی کے بعض ملفوظات حضرت شاہ عبدالعزیز صاحبؒ کے شاگرد اور بہت بڑے عالم ہونے کے ساتھ کچھ کیفیات مجذوبانہ تھیں گفتگو بھی عجیب ہوتی تھی ۔ ایک مرتبہ فرمایا کہ ایک جزامی آیا تھا ہم نے اس کے ساتھ کھانا کھایا وہ اتباع سنت کی برکت سے اچھا ہو گیا ۔ ایک مرتبہ فرمایا کہ اجی ہم ایک مرتبہ بیمار ہوئے ہمیں ڈر ہوا کہ مر نہ جائیں اور ہمیں مرنے سے بہت ڈر لگتا ہے ۔ رات کو خواب میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی زیارت ہوئی انہوں نے ہمیں سینہ سے لگایا ہم اچھے ہو گئے ۔ ایک اہم ہدایت ایک مرتبہ بہت سے حقائق و معارف کا بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ اور آخری بات یہ ہے کہ ہمیشہ اپنے آپ کو مریض سمجھے اور علاج کرتا رہے اور استغفار کرتا رہے اور اس فکر میں نہ پڑے کہ کتنا اچھا ہوا کتنا مریض ہوں معالجہ اور استغفار کرتا رہے ساری عمر اسی طرح ختم کر دے ۔ فرمایا کہ جو اس طریق ( تصوف ) میں داخل ہوا اور اس کو تواضع نصیب نہ ہوئی تو اس کو اس طریق سے کچھ حصہ نہیں ملا ۔ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا کہ جو چیز حب فی اللہ کی بناء پر اخلاص کے ساتھ آئے اس میں نور ہوتا ہے اس کو ضرور استعمال کرنا چاہیے ۔ ایک بزرگ اپنے شیخ کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ ہدیہ لانے کے لئے کچھ تھا نہیں ۔ راستہ میں سے خشک لکڑیوں کا ایک گٹھا باندھا اور لا کر بطور ہدیہ پیش کر دیا ۔ ان بزرگ نے اس کی اتنی قدر کی کہ ان لکڑیوں کو احتیاط کے ساتھ رکھ اور وصیت کی کہ میرے مرنے کے بعد غسل کے لئے جو پانی گرم کیا جائے وہ اس سوختہ سے