ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
مسئلہ حقیقت روح ، سوم مشاجرات صحابہ ، چہارم وحدت الوجود ، ظاہر ہے کہ یہ شرح صدر کتابی علوم میں بڑی محنت اٹھانے کا نتیجہ نہ تھا بلکہ توجہ الی اللہ اور اپنے آپ کو اس کی فکر میں لگا لینے کا ثمرہ تھا ۔ حکیمانہ جواب ایک صاحب نے خط میں دریافت کیا کہ آپ کے یہاں رویت ہلال کس دن ہوئی ۔ حضرت نے جواب میں تحریر فرمایا کہ اگر میں لکھ دوں تو کیا یہ آپ کے لئے حجت ہو گا کہ اس پر عمل کر سکیں ۔ ( اور جب یہ نہیں تو سوال جواب فضول ہے ) ۔ دلائل الخیرات اور ماثورہ درود و سلام ارشاد فرمایا کہ مجھے یہ زیادہ پسند ہے کہ جتنی دیر میں آدمی دلائل الخیرات کی ایک منزل پڑھتا ہے اتنی دیر تک درود و سلام کے وہ الفاظ پڑھ لیا کرے جو احادیث میں منقول و ماثور ہیں ۔ ملفوظ حضرت شاہ ولی اللہ ارشاد فرمایا کہ حضرت شاہ ولی اللہؒ نے فرمایا ہے کہ ۔ نسبت صوفیہ غنمتے است کبری و ما رسوم شان ہیچ نہ یر زند ہندوستان کے مشہور بزرگوں کی تاریخ ایک انگریز کے قلم سے انگریز دنیا کے کاموں میں بڑے ہشیار ہیں جب ہندوستان میں آنا شروع کیا تو فارسی زبان سیکھی یہاں تک کے امراء و سلاطین کے آداب سیکھے ۔ پھر حکومت ہند پر غالب آنے کے بعد بھی ایک زمانے تک سلاطین اسلام کی رسوم کو جاری رکھا ۔ حضرتؒ نے فرمایا کہ ایک انگریز نے جنگ 1857 ء سے پہلے ہندوستان کے مشہور بزرگوں کی تاریخ فارسی زبان میں لکھی تھی ۔ جسکا نام مفتاح التوریخ رکھا تھا ۔ بعض اولیاء اللہ کی سادگی حضرت حافظ ضامن صاحب شہیدؒ جو تھانہ بھون کے اقطاب ثلاثہ میں سے ایک تھے انکا