ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
نے فرمایا کہ مجھے اس کا تعویذ نہیں آتا اس شخص نے اصرار کیا کہ کچھ لکھ دیجئے حضرتؒ نے یہ کلمات لکھ دئیے ۔ یا اللہ میں جانتا نہیں یہ مانتا نہیں آپ کے قبضہ میں سب کچھ ہے اس کی مراد پوری فرما دیجئے ۔ اللہ تعالی نے اس کی ضرورت پوری فرما دی ۔ حضرتؒ کی تفسیر اور تصوف سے مناسبت حضرت حاجی صاحبؒ کی پیشگوئی 14 : فرمایا کہ حضرت حاجی صاحبؒ نے میرے بارہ میں یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ تمھیں تفسیر قرآں اور تصوف سے خاص مناسبت ہو گی ۔ اسی کا اثر ہے کہ بحمد اللہ ان دونوں چیزوں میں مجھے بہت کم شبہات رہتے ہیں اللہ تعالی حل ہی فرما دیتے ہیں ۔ جنت میں تفاضل درجات کے باوجود باہمی حسد نہ ہو گا 15 : فرمایا کہ یہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے کہ اہل جنت کے درجات متفادت ہوں گے ۔ ایک درجہ اور دوسرے درجہ میں بڑا فرق ہو گا ۔ انسانی فطرت کا تقاضا یہ ہے کہ چھوٹے درجہ والے کو بڑے درجہ والے پر اگر حسد بھی نہ ہو تو کم از کم غبطہ اور اس کے نتیجہ میں ایک قسم کی حسرت ہوتی ہے جنت میں حسد تو نہیں ہو گا کیونکہ وہ حرام ہے مگر یہ سوال ہوتا ہے کہ غبطہ بھی ہوا تو ایک قسم کی حسرت اور کلفت تو ہو گی ۔ اور جنت سب کلفتوں سے پاک جگہ ہے وہاں کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ۔ فرمایا کہ جنت کے حالات کو دنیا پر قیاس نہیں کیا جا سکتا وہاں حق تعالی سب کو ایک وصف قناعت عطا فرمائیں گے کہ ہر شخص اپنے مقام پر خوش اور مگن رہے گا بڑے درجہ کے لوگوں کو دیکھ کر اس کے دل میں کوئی حسرت و بے چینی پیدا نہ ہو گی ۔ لوگوں سے جھگڑے کے واسطے علماء سے فتوی لینا 16 : فرمایا کہ بہت سے لوگ اپنی تو خبر نہیں لیتے حلال حرام ایک کرتے رہتے ہیں اور دوسرے