ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
حاجی امداد اللہؒ ۔ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ ، حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیؒ ۔ ان کتابوں نے مجھے سب دوسری کتابوں سے بے نیاز بنا دیا ۔ شاید ایسے ہی حضرات کے متعلق کسی کا شعر ہے ؎ وانت الکتاب المبین الذی با حرفہ یظھر المضمر تو ہی وہ واضح کتاب ہے جس کے حروف سے مخفی مضامین ظاہر ہو جاتے ہیں ۔ صحابہ کرام کی خاص شان ایک صاحب کو بعض حضرات صحابہ کے متعلق کچھ شبہات رہتے تھے ۔ ایک مرتبہ خواب میں رسول اللہ ؐ کی زیارت کی تو آپؐ نے ان سے فرمایا کہ سمندر میں اگرچہ ہزاروں گندگیاں اور نجاستیں ڈال دی جائیں مگر سمندر ہی سب پر غالب رہتا ہے گندگیوں کا اثر اس پر غالب نہیں آتا ۔ نیت صحیح ہو تو عملی کوتاہیاں اکثر معاف ہو جاتی ہیں فرمایا کہ حق تعالی کی نظر انسان کے قلب اور اس کی نیت و ارادہ پر ہوتی ہے اگر وہ خالص اللہ کے لئے ہو مگر عمل میں کوتاہی ہو جائے تو وہ اکثر معاف ہو جاتی ہے ۔ مدارس دینیہ عربیہ کی خاص اہمیت فرمایا کہ جوں جوں آزادی اور الحاد و بے دینی پھیلتی جاتی ہے اسی طرح میرے خیال میں مدارس دینیہ کی اہمیت بڑھتی جاتی ہے ۔ یہ منجانب اللہ ہے کہ مجھے مدرسہ دیو بند سے ایسی محبت اور تعلق بڑھ گیا ہے کہ اس سے پہلے کبھی اتنا نہ تھا اسی طرح دوسرے مدارس دینیہ کی بھی اہمیت دل میں بڑھ گئی ہے ۔ یہاں تک کہ فنون عقلیہ ، منطق ، فلسفہ ، ریاضی وغیرہ جو ان مدارس میں پڑھائے جاتے ہیں ان کو بھی مفید اور ضروری سمجھنے لگا ۔ کیونکہ موجودہ دہریت اور سائنس پرستی کا علاج اس