ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
کہ حصول نسبت اصل سے تو وہبی اور غیر اختیاری ہے مگر کسبی اور اختیاری اعمال پر مرتب اور موعود الترتب ہے یعنی خاص خاص اعمال کے کرنے پر اللہ تعالی کا وعدہ ہے کہ وہ نسبت کو مرتب فرما دیتے ہیں ۔ مدارس عربیہ اور ان کے طلباء کے لئے خاص نصیحت ارشاد فرمایا کہ ہمارے زمانہ میں طلباء پر اپنے اساتذہ کے سوا کسی کا رنگ و اثر نہ جمتا تھا طلبا کو اپنے اساتذہ سے خاص عقیدت و محبت اور اساتذہ کو ان پر خاص شفقت ہوتی تھی ۔ اب مزاج و مذاق بدل گئے ۔ طلباء و اساتذہ میں وہ تعلق قائم نہیں رہا اس لئے عملی ذوق اور علمی رنگ بھی ان میں پیدا نہیں ہوتا اور کسی رنگ میں بھی پختہ نہیں ہوتے ۔ علمی استعداد اور عملی تربیت سبھی کمزور ہو گئیں ۔ اس لئے مدارس میں طلباء کی عملی تربیت اور اساتذہ کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا اور ایسے طریقے اختیار کرنا بہت ضروری ہیں کہ طلباء و اساتذہ میں باہم ربط و مناسبت پیدا ہو اور استعداد کی کمی پوری کرنے کے لئے فرمایا کہ میرے نزدیک اس وقت بہت ضروری ہے کہ ہمارے مدارس میں تفسیر جلالین سے پہلے قرآن مجید کا ترجمہ التزام سے پڑھایا جائے ۔ فرمایا کہ الحمد للہ مجھے یوں تو اپنے سبھی اساتذہ سے محبت و عقیدت تھی ۔ خصوصیت سے حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ سے قلب میں خاص محبت تھی اس زمانے میں حضرت گنگوہیؒ کے یہاں گنگوہ میں دورہ حدیث ہوتا اور صحاح ستہ کا درس خود حضرت گنگوہیؒ دیتے تھے ۔ دیو بند کے اکثر طلباء دورہ حدیث سے پہلے کی کتابیں دیو بند میں پڑھ کر دورہ حدیث کے لئے گنگوہ چلے جاتے تھے ۔ دیو بند میں کم رہ جاتے تھے ۔ مجھے چونکہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ سے گہری محبت تھی مجھے بے وفائی معلوم ہوئی کہ میں دورہ حدیث کے لئے ان کو چھوڑ کر کہیں جاؤں ۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے حدیث میں بھی مجھے اپنے دوسرے ساتھیوں سے کم نہیں رکھا ۔ حیوۃ المسلمین کی خصوصیت ارشاد فرمایا کہ در حقیقت یہ تو ایک سیاسی رسالہ ہے ۔ مسلمانوں کی قومی ترقی اور ہر طرح کی