ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
گھریلو زندگی کی نشست و برخاست سونے ۔ جاگنے ، کھانے پینے غرض ہر چیز کے ضابطے بنائے ہوئے تھے اور ان کی پوری پوری پابندی کرتے تھے ۔ ایک مرتبہ ان کو کسی شخص نے خط میں گالیاں لکھ کر بھیج دیں ۔ خط کو پڑھا اور اس کی ایک با قاعدہ مسل بنا کر اس میں یہ خط رکھا اور خط پر یہ لکھ دیا کہ یہ اس شخص کی ذاتی رائے ہے اس میں برا ماننے کی کوئی بات نہیں ہر شخص اپنی رائے میں آزاد ہے ۔ تلاوت میں قواعد تجویذ کی رعایت کی حدود 38 : ارشاد فرمایا کہ حضرت قاری عبد الرحمن صاحب پانی پتیؒ فرماتے تھے کہ اگر کوئی شخص تلاوت قرآن صرف قواعد تجویذ اور صفات ہی کی رعایت کر کے پڑھے کسی خاص لہجہ کو اختیار نہ کرے تو کبھی اچھا نہیں پڑھا جائے گا ۔ پھر فرمایا کہ علماء نے آداب تلاوت میں یہ بھی لکھا ہے کہ جہاں کسی کافر کا قول نقل کیا جائے تو آواز کو کچھ پست کر دینا مناسب ہے ۔ اصطلاحات فنون کی تسہیل کا ارادہ 39 : ارشاد فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ تمام علوم و فنون کی خاص اصطلاحات کو نہایت آسان کر کے اردو میں لکھ دیا جائے جس سے ایک عام آدمی بھی اصطلاحات کو سمجھنے لگے ۔ انبیاء علیہم السلام سے زلات کا صدور عین رحمت و حکمت ہے 40 : حق تعالی نے انبیاء علیہم السلام کو جو مقام بلند اپنے قرب کا عطا فرمایا ہے اور ان کو تمام گناہوں سے معصوم بنایا ہے جس طرح یہ ان کی رحمت و نمعت ہے اسی طرح کبھی کبھی انبیاءؑ سے بعض معاملات میں زلت ( لغزش ) ہونے کے جو واقعات قرآن کریم میں مذکور ہیں وہ بھی عین حکمت و رحمت ہیں ۔ ان میں ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کو انبیاء کی خدائی کا وہم و شبہ نہ ہونے لگے زلات کے صدور اور ان پر حق تعالی کی طرف سے تنبیہات یہ واضح کر دیتی ہیں کہ