ملفوظات حکیم الامت جلد 24 - یونیکوڈ |
اس کے بعد پھر اس کا دوسرا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ جس روز سے میں نے وہ کلمات آپ کو لکھے ہیں اسی روز سے میری بینائی گھٹنی شروع ہو گئی اور روز گھٹتی جا رہی ہے خوف ہے کہ اندھا نہ ہو جاؤں ۔ خدا کے لئے معاف فرما دیں ۔ حضرتؒ نے جواب میں تحریر فرمایا کہ تمھارا پہلا خیال کہ میں نے تمھاری اہانت کی یہ بھی محض وہم تھا اور یہ دوسرا خیال کر مجھے ایسا لکھنے کی وجہ سے بینائی گھٹی ۔ یہ بھی وہم ہے مگر میں نے بہر حال معاف کر دیا اور تمھارے لئے دعا کرتا ہوں ۔ ہے تعویذ گنڈا خلق خدا کو نفع پہنچانے کے لئے اچھا فرمایا کہ حضرت گنگوہیؒ فرماتے تھے کہ بعض مرتبہ تو اس پر افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے تعویذ گنڈے کیوں نہ سیکھ لئے کہ لوگوں کو نفع ہوتا ۔ اخلاص عمل فرنگی محل لکھنؤ کے بعض علماء نے بہشتی زیور پر شدید نکتہ چینی کی اور حضرتؒ کے خلاف بہت سے سخت کلمات کہے تھے پھر اللہ تعالی نے ان کے قلوب میں حضرت کی کچھ عقیدت پیدا فرما دی ۔ تو تھانہ بھون حاضر ہونے کی اجازت خواجہ عزیز الحسن صاحبؒ کے ذریعے طلب کی حضرتؒ نے اجازت دے دی ۔ مگر خواجہ صاحبؒ سے فرمایا کہ یہ حضرات آئے ہیں تو ان کی تعظیم و تکریم اور خاطر تواضع مہمانداری اچھی طرح کروں گا مگر بات چیت ان سے زیادہ نہ کروں گا کیونکہ اگر یہ کروں تو نیت بہت خراب ہو گی یعنی اپنے کمالات کا اظہار ۔ افادہ کی نیت ہونا اسلئے مشکل ہے کہ انکی طرف سے ستفادہ کے لئے تیار ہونے کی توقع نہیں ۔ ارشاد ۔ فرمایا کہ غیر مقلدی بے عقلی کی دلیل ہے بے دینی کی نہیں ۔ ہاں جو آئمہ مجتہدین پر تبرا کرے تو بے دینی بھی ہے ۔ اور فرمایا کہ میں نے ایک غیر مقلد کو بیعت کیا تھا اور اس کو یہ وصیت کی